ویڈیو:دنانیر مبین نے مصطفیٰﷺ جان رحمت پہ لاکھوں سلام پڑھ کر مداحوں کے دل جیت لیے

سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو سے عالمی شہرت پانے والی سٹار دنانیر مبین نے رمضان المبارک کی مناسبت سے آپﷺ پر سلام بھیج کر اس کی ویڈیو بنائی جو کہ ان کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کی گئی۔

دنانیر نے اپنی ویڈیو سماجی روابط کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی، اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

اس ویڈیو سے متعلق کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ دنانیر مبین نے سلام بہت اچھا پڑھا، ایک صارف نے لکھا کہ دنانیر ہرفن مولا ہیں ایک اور صارف نے ان کی آواز کو جادوئی آواز قرار دیا۔ جبکہ کچھ لوگوں نے تو یہاں تک کہا کہ اس ویڈیو کے ذریعے انہوں نے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔

دنانیر مبین کی اس ویڈیو کو ایک ہی روز میں 4 لاکھ 22 ہزار 700 سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ پسند بھی کر چکے ہیں۔

یاد رہے کہ پاؤری ہو رہی ہے کہ ویڈیو سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی دنانیر مبین کو سوشل میڈیا پر لوگ بہت زیادہ پسند کرتے ہیں اور ان کی شیئر کی گئی تصاویر دیکھتےہی دیکھتے وائرل ہو جاتی ہیں۔

 


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >