جپھیوں اور پپیوں کی دھوم،فردوس عاشق کے بیان پر علی گل پیر کی پیروڈی ویڈیو وائرل

معروف گلوکار اور کامیڈین علی گُل پیر کی جانب سے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے ایک دلچسپ بیان پر پیروڈی ویڈیو بنائی گئی ہے جو کہ انٹرنیٹ پر وائرل ہو چکی ہے۔

فردوس عاش اعوان کی جانب سے کچھ روز قبل ایک پریس کانفرنس کے دوران کورونا وائرس سے بچاؤ، اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عید پر ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ عید سادگی سے منائیں، اس عید پر نہ دعوتیں ہوں گی اور نہ ہی عید ملن پارٹیاں ہوں گی، اس بار عید کی روایتی جھپیاں اور پپیاں بھی نہیں ہوں گی۔

علی گُل پیر کی نئی پیروڈی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُن کا نیا نشانہ دلچسپ بیانات دینے کے لیے مشہور سیاستدان ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ہیں۔ انہوں نے معاون خصوصی کے اسی بیان کو طنزومزح کا نشانہ بناتے ہوئے اس پر پیروڈی ویڈیو بنائی ہے۔

یاد رہے کہ علی گُل پیر کی ان پیروڈی ویڈیوز کا باقاعدہ انتظار کیا جاتا ہے جس کا اندازہ اُن کی ہر آنے والی نئی ویڈیو پر لائیکس اور کمنٹس دیکھ کر لگایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے یہ ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی جس کو اب تک 28 ہزار سے زائد لوگ دیکھ اور پسند کر چکے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >