عامرلیاقت کےتجویز کردہ عید ملنے کے طریقہ پر سوشل میڈیاصارفین بھڑک اٹھے

عامرلیاقت کےتجویز کردہ عید ملنے کے طریقہ پر سوشل میڈیاصارفین بھڑک اٹھے

مشہور مذہبی اسکالر اور میزبان عامر لیاقت حسین کو میڈیا کی زینت بننا خوب آتا ہے، ان کی نئی ویڈیو میں وہ عید ملنے کا طریقہ بتارہے ہیں جو بے حد مزاحیہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں عامر لیاقت حسین نے ایک بار پھر اپنے مخصوص انداز میں ایسی حرکت کردی کہ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر میمز بن گئے۔

انہوں نے پروگرا م میں کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر عید ملنے کا ایک انوکھا طریقہ بیان کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

انہوں نے پروگرا م کے میزبان دانش نواز سے عید مل کر سمجھانے کی کوشش کی، انہوں نے کہا کہ نہ ہاتھ ملائیں نہ گلے ملیں، بلکہ دونوں بازوؤں کو کھول کر ایک دوسرے سے گلے ملنے کے بجائے دانش نواز کے پیٹ سے اپنے پیٹ کو تین بار ملایا اوراپنی اس حرکت کو خوب انجوائے بھی کیا۔

عامرلیاقت کےتجویز کردہ عید ملنے کے طریقہ پر سوشل میڈیاصارفین بھڑک اٹھے

سوشل میڈیا پر ان کی اس حرکت پر خوب لے دے ہورہی ہے ، صارفین کو کہنا ہے کہ ایک رکن قومی اسمبلی اور مذہبی اسکالر ہونے کی حیثیت سے عامر لیاقت کو بردباری کامظاہرہ کرنا چاہیے، ایسی حرکات ایسے رتبے والے شخص کو زیب نہیں دیتیں۔

  • زلالت کی ہے کہ اس کنجر کو مشہور مذہبی اسکالر لکھا جاتا ہے۔

    تو پھر اس مذہب کا رزلٹ پاکستان جیسا ہی ہو گا۔

    ُ


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >