غریب افراد کیلئے سعودی امداد پر مسلسل تنقید،سوشل میڈیا پراحسن اقبال تنقید کی زد میں

سوشل میڈیا صارفین کا احسن اقبال کو جواب، سعودی اقامہ یاددلادیا

سوشل میڈیا صارفین نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرنے پر کرارا جواب دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب زکٰوۃ  اور فطرانے سے ترقی بنائی جا رہی ہے، ہمارے دور میں ترقی کی شرح 5 اعشاریہ 8 فیصد  تھی۔ عالمی سطح پر زکوٰۃ حاصل کرکے ساتویں ایٹمی طاقت کی توہین کی گئی، پاکستان خوددار اور باوقار ریاست ہے، زکٰوۃ و فطرانےکی تشہیر کرکے مذاق  بنایا گیا۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پگڑیاں اچھالنا اور چندہ خیرات اکٹھا کرنا حکومت کا وطیرہ بن چکا ہے،عطیےکی ویکسین کا سہارا لےکر قوم کو کورونا کے رحم کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

احسن اقبال کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کو سعودی اقامہ یاد دلاتے ہوئے کرارا جواب دے دیا۔

ایک صارف نے احسن اقبال کی ٹویٹ کو ٹیگ کر کے کہا کہ سعودیوں نے فطرانے میں چاول بھجوا دیئے ورنہ قطری ہوتے تو صدقے خیرات میں لندن فلیٹ خرید کر دیتے۔

مسرت شاہین نے لکھا کہ کیا آپ کو اللہ سے ڈر نہیں لگتا ۔اتنے جھوٹ بولتے ہو ہر وقت۔ خدا کا خوف کھاؤ آپ لوگ۔ آخرت کا سوچ لو کچھ ۔آپ کا ضمیر آپکو ملامت کیوں نہیں کرتا۔اللہ آپ لوگوں کو ہدایت دے۔

 

صہیب نے ٹویٹ کیا کہ تم اپنے سیکورٹی گارڈ والے اقامے پہ واپس کب جا رہے ہو فلائٹس کھل گئی ہیں، چل میرا پتر چھٹی کر۔

افتخار نے لکھا کہ سب سے زیادہ امداد آپ ہی کے دور میں آئی ہیں ۔ بولنے سے پہلے تھوڑی سی تحقیق کر لینی چاہیے زلت سے بچت ہو جاتی ہے ۔ جب گدھے کے گوشت والی بریانی کھائیں تو پھر ایسی بونگیاں نکلنے کے 100٪ امکان ہوتے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا احسن اقبال کو جواب، سعودی اقامہ یاددلادیا

فیصل نے ٹویٹ کیا کہ سعودیہ میں سیکورٹی گارڈ کا اقامہ آپ نے ہی لے رکھا تھا۔اسوقت شرم اور غیرت مر گئی تھی۔ آپ اور آپ کے لیڈروں کے کرتوت اب عوام کے سامنے آرہے ہیں۔ اب جھوٹ سے کام نہیں چلے گا پروفیسر صاحب!

عثمان نے لکھا کہ احسن اقبال کے پاس سعودی عرب کا چپڑاسی کا اقامہ ہے۔ اس پر احسن اقبال کہتا ہے کہ مجھے مدینہ سے تعلق پر فخر ہے۔ غریب و نادار مستحق کیلئے سعودی امداد پر اعتراض اور ذاتی سعودی چپڑاسی کے اقامے پر فخر؟ ایسے کیسے ؟

مومنہ نے کہا کہ کون سا گٹر ہے ان غلیظ ن لیگیوں کے ذہن میں؟ اس نے زکوٰۃ خیرات لے کر عوام کو "قرض اتارو ملک سنوارو” کا چونا نہیں تھا لگایا، بلکہ دنیا کا بہترین ہسپتال دیا غریب عوام کو، دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں سے ایک یونیورسٹی بنائی۔۔

عارف نے ٹویٹ کیا کہ کپتان کومیرے قائد نوازشریف کے نقش قدم پر چلنا چاہئے تھا، بیرون ملک کاروبار اور جائیدادیں بناتا، بے شک کوئی قزاق کا خطاب دیتا، چور ڈاکو کہتا، عزت تو آنی جانی چیز ہے بندہ آل شریف کی طرح ڈھیٹ ہونا چاہیے۔

امجد نے لکھا کہ اور جو آپ کھجور اور اقامہ لیتے رہے ہو وہ حلال تھا سب ارسطو صاحب!

اس سے قبل احسن اقبال نے اپنی ٹویٹ میں حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ کپتان نے کرکٹ کے بعد ساری زندگی 2کام کئے مخالفین پر کیچڑ اچھالنا اور صدقہ، زکوۃ، فطرانہ، عطیہ اکھٹا کرنا-7ویں ایٹمی طاقت کو بھی زکوۃ، فطرانہ پہ لگا دیا، کرونا ویکسین بروقت نہیں خریدی بلکہ عطیہ کا انتظار کیا-پاکستان جو 2018 تک تیزی سے ابھرتی معیشت تھی اسے عالمی گدا گر بنا دیا ہے۔

  • PAKISTANIOOO PATWARIOOO STUNT GROWTH PAKIISTANIOO
    YOU STLLDONT UNDERSTAND ALL THEIR FAMILIES UNDER TRAIL
    ALL THEIR MAFIA CONECTED UNDER TRAIL
    ALL THIER RELATIVE EXPOSED
    HARAMIII N LEAGUEIOOO HARMIII
    ZAMMERR MARGAIN HEIN APP KAYYYYYYYYY


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >