کنگنا رناوت اسرائیلی جارحیت کی حامی، مایا علی اور سوشل میڈیا کی تنقید

بھارتی اداکارہ کنگنا راناوت عادت سے مجبور۔۔ مسلمان مخالف زہر اگلنے سے باز نہیں آتیں، اور ہر بار منہ کی کھاتی ہیں، اس بار بھی کنگنا نے مسلمان مخالف بیان بازی کا موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا، اور اس بار بھی سوشل میڈیا صارفین نے خوب آڑے ہاتھوں لیا، اداکارہ کی جانب سے اسرائیل کی حمایت میں بیان بازی کرنے پر ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہی ہیں۔

ٹوئٹر سے اکاؤنٹ بند ہونے کے بعد کنگنا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اسرائیل کو مظلوم ثابت کرتے ہوئے ایک بار پھرمسلمانوں کے خلاف بخض نکالا،انسٹا گرام اسٹوری پر کنگنا نے لکھا کہ بھارت بنیاد پرست اسلامی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے، اور جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ دہشت گردی کا جواب دھرنے سے دیا جانا چاہیئے وہ اسرائیل سے سبق سیکھیں۔

کنگنا کے اس بیان کوسوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب تنقید کا نشانہ بناگیا گیا اورکنگنا کی اس پوسٹ کی مخالفت میں ٹوئٹرپر کنگنا رناوت ٹرینڈ چل رہاہے،

پاکستانی اداکارہ مایا علی نے کنگنا کی اسٹوری کو ری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا مجھے بہت افسوس ہے اور میری دعا ہے کہ تم جلد ٹھیک ہوجاؤ، کسی میں کم از کم انسانیت تو ہونی چاہیے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے PalestenianLivesMatter# کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

کنگنا رناوت اس سے قبل بھی مسلمانوں کی خلاف بیانات دتی رہی ہیں، جس کی وجہ سے انہیں صارفین کی جانب سے خوب آڑے ہاتھوں لیا گیا، لیکن کنگنا اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئیں، انسانیت چھوڑ کر کنگنا اپنےجارحانہ بیانات سے اپنے انتہا پسند ہونے کا بار بار ثبوت دیتی ہیں۔

  • کنجرنا رن آؤٹ کو عین اس جگہ کھڑی ہونا چاہیئے جہاں اس کے خنزیرالنسل یہودی گاہک بمباری اور آگ برسا رہے ہیں۔ جنھیں مرنے کے بعد اپنے جسم جلوانے کا شوق ہے ان کا یہ شوق ان کی زندگی میں ہی پورا ہو جانا چاہیئے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >