ویڈیو:کیا نوشین شاہ سے متعلق شادی پر بن بلائے مہمان والا سوال یاسر نے خود پوچھنے کا کہا؟

اداکار یاسر حسین جان بوجھ کر ایسے کام کرتے ہیں یا تو وہ سوشل میڈیا کی زینت بنے رہتے ہیں یا پھر خبروں کی شہہ سرخیوں میں آجاتے ہیں، اس بار ان کے حوالے سے میرے پاس تم ہو کے ڈائریکٹر نے اہم انکشاف کردیا،

ڈائریکٹر ندیم بیگ نے انکشاف کیاکہ یاسر حسین نے اپنی شادی پر بن بلائے مہمان والا سوال پوچھنے کا کہا تھا،یہ انکشاف نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے عید پروگرام کے دوران کیا۔

ندیم بیگ نے بتایا کہ جب یہ معاملہ اٹھا تو لوگوں نے پروگرام کے میزبان واسع چوہدری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا کہ انہوں نے یاسر سے بن بلائے مہمان والا سوال کیوں پوچھا،لیکن دراصل یاسر سے پوچھا گیا تھا کہ پروگرام کے دوران آپ چاہیں گے کہ آپ سے متعلق کوئی مزاحیہ بات کی جائے جس پر یاسر نے کہا کہ مجھ سے سوال کرنا میری شادی میں بن بلائے کون آیا تھا۔

ندیم بیگ نے بتایا کہ ہمیں یہ اندازہ نہیں تھا کہ یاسر حسین کس کا نام لیں گے اور انہوں نے اداکارہ نوشین شاہ کا نام لے لیا،

رواں سال ماہ فروری میں یاسر حسین ایک پروگرام میں شریک ہوئے جہاں ان سے شادی میں بن بلائے آنے والے مہمان کے حوالے سے پوچھا گیا تھا،جس میں انہوں نے نوشین شاہ کا نام لیا جس کے بعد یاسر حسن پر تنقید کی گئی تھی۔

  • Yai chutia admi hai ptv pr ertugrul pr b isliye tanqeed kr rha tha lakin ab geo pr usman ghazi chal to aik lafz nahi bol rha mainstream pr rehny ka b tareeka hota tm artist ho km istrah kro k log tmri tareef krain lakin khair tmy kaam hi ni milta isliye aisi harktain krty ho


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >