نو پپی نو چھپی۔۔ مہوش حیات کی فردوس عاشق اعوان کی پیروڈی

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی جانب سے کورونا کی روک تھام کیلئے عید پر نو پپی نو چھپی والا ڈائیلاگ ایسا مشہور ہوا کہ پورے عید یہی ڈائیلاگ چلتا رہا ، ایسے میں اداکارہ مہوش حیات نے بھی فرودس عاشق کی پیروڈی کرڈالی۔

اداکارہ نے عید کے موقع پر بہن افشین حیات کے ساتھ ویڈیو بنائی، جسے افشین نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا، ویڈیو میں افشین خود بھی موجود ہیں،مہوش حیات اپنی بہنوں کے ساتھ بڑے مزے سے فردوس عاشق کے ڈائیلاگ پر ایکٹنگ کررہی ہیں، مہوش حیات کی بہن کے ساتھ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

مہوش حیات سے قبل معروف اداکار، گلوکار، میزبان اور کامیڈین علی گُل پیر اور اداکارہ ہانیہ عامر بھی فردوس عاشق کے اس بیان پر پیروڈی ویڈیو بنا چکی ہیں،معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ’عید سادگی سے منائیں، اس عید پر نہ دعوتیں ہوں گی اور نہ ہی عید ملن پارٹیاں ہوں گی، اس بار عید کی روایتی جھپیاں اور پپیاں بھی نہیں ہوں گی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>