بھارتی اداکارہ دیا مرزا کی بھی فلسطین کے حق میں آواز،فلسطینی بچی کی ویڈیو پر جذباتی پیغام

سینئر بھارتی اداکارہ و ماڈل دیا مرزا نے غزہ کی محصور پٹی پر اسرائیل کی جانب سے جاری مظالم کی نہ صرف مذمت کی بلکہ سوشل میڈیا پر کہا کہ اس سب کو اب ختم ہونا چاہیے۔

بھارتی اداکارہ نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 10 سالہ فلسطینی بچی کی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دنیا اکھٹے ہو کر امن کے حصول کیلئے کیوں کوشش نہیں کر سکتی؟

انہوں نے کہا کہ ہمارے معصوم بچوں کو کیوں بھگتنا پڑتا ہے، اداکارہ نے اس سب کو ختم کرنے کی بھی درخواست کر دی۔

یاد رہے کہ اداکارہ کی جانب سے جس ویڈیو کو شیئر کیا گیا ہے اس میں فلسطینی بچی جس طرح تمام واقعہ بیان کر رہی ہے وہ دل دہلا کر رکھ دینے والا انداز ہے۔

دوسری جانب اسرائیل نے غزہ پر رات گئے شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے 20 منٹ میں 40 فضائی حملے کیے۔ ان حملوں میں فلسطینی وزارت صحت کی عمارت بھی شامل ہیں۔

  • Erdogan (turkish president) ko chor kar sare muslim hukmuran begherat aur gore ke ghulam hain…sirf jihad ka ailan kar den…isreal kya israel ka baap usa aur man uk bhi kaan pakar kar murgha ban jainge…. lekin laanat ho in buzdil hunkumaton per


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >