مفتاح صاحب ملکی معیشت تباہ تو آپ کی کمپنی کا منافع دگنا کیسے؟سوشل میڈیا کے دلچسپ تبصرے

گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کی پریس کانفرنس کے دوران ملکی معیشت پر سوال کرنے والے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل صحافی کے سوال پر بری طرح سٹپٹا گئے۔

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل دعویٰ کررہے تھے کہ تحریک انصاف حکومت نے ملکی معیشت تباہ کردی جس پر سماء ٹی وی کے ایک صحافی نے اچانک سوال کیا کہ اگر ملکی معیشت تباہ ہوگئی ہے تو آپ کی کمپنی نےاس سال دگنا منافع کیسے کما لیا؟

صحافی کے اس سوال نے مفتاح اسماعیل کے اوسان خطا کر دئیے، صحافی نے کہا لیگی دور میں آپ کی کمپنی سالانہ تقریباً 35 کروڑ منافع دکھا رہی تھی، لیکن پی ٹی آئی دور میں آپ کی کمپنی کا منافع دگنا ہوگیا، تو آپ معیشت کو تباہ کیسے کہہ رہے ہیں؟

جس پر مفتاح اسماعیل نے جواز پیش کیا کہ میری کمپنی کے منافع کا ملکی معیشت سے کیا تعلق ہے۔

خیال رہے کہ مفتاح اسماعیل کی کمپنی نے رواں سال 9 ماہ میں دگنے سے بھی زیادہ منافع کمایا ہے۔مفتاح اسماعیل کی کمپنی کی سالانہ منافع رپورٹ سوشل میڈیا پر شئیر ہوتی رہی جسے مختلف چینلز نے بھی رپورٹ کیا۔

مفتاح اسماعیل سے متعلق انکشاف پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے شروع ہوگئے۔سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھایا کہ اگر مفتاح اسماعیل کی کمپنیاں دوگنا منافع کمارہی ہیں تو مفتاح اسماعیل کیسے دعویٰ کرسکتے ہیں کہ پاکستانی معیشت تباہ ہوگئی؟

فیصل نے مفتاح اسماعیل کی کمپنیز کی سالانہ بیلنس شیٹ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ مفتاح کے مطابق ملک میں تباہی مچ گئی مگر موصوف کی اسمائیل انڈسٹریز کے کوارٹر کے فائنانشلز دیکھیں، الحمداللہ ای پی ایس سمیت ہر انگ ، ہر رنگ منافع دے رہا ہے۔

فیصل نے مزید لکھا کہ پڑھیں اور دیکھیں سوچیں یہ لوگ کیسے چونا لگاتے ہیں، کیسے جھوٹ بولتے ہیں

سماء ٹی وی سے تعلق رکھنے والے صحافی عدیل احسن نے لکھا کہ پريس کانفرنسز ميں تباہی کا رونا مگر اپنی کمپنی اگل رہی ہے سونا مفتاح اسماعيل کا منافع اِس سال بڑھ کر ڈبل ہو گيا، ليگی دور ميں 35 کروڑ کمانے والی کمپنی کا منافع خان سرکار ميں ڈيڑھ ارب تک پہنچ گيا۔

رے نامی سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ صرف مفتاح اسماعیل کی کمپنی نہیں باقی بھی تمام کمپنیاں اس سال منافع پر سال کا اختتام کریں گی۔معیشت کا کارڈ کھیلنے کی جو تیاری مسلم لیگ نون کی تھی وہ درج زیل ٹوئیٹ کے معاشی اشاریے کے بعد صفر ہوگئی ہے

احمد ندیم نے لکھا کہ ایک منصوبہ بندہ بناتا ہے اور ایک اللہ بناتا ہے۔ن لیگ کے بجٹ کے ماہر مفتاح اسماعیل نے آنے والے چند دنوں میں بڑھ چڑھ کر بولنا تھا۔اب ایسا بندوبست ہو گیا ہے کہ وہ روزانہ ہر ٹاک شو، ہر پریس کانفرنس میں اپنی کمپنی کی ترقی کی توجیہات ہی پیش کرتا رہ جائے گا۔

شاہزیب نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ مفتاح اسماعیل کہہ رہا ہے معیشت بیٹھ گئی ہے۔جب صحافی پوچھتا ہے کہ آپ کی کمپنی 35 کروڑ کا کاروبار کر کے منافع اربوں میں حاصل کر رہی ہے تو جواب ملتا ہے حضورِ والا معیشت کا میرے کام سے کیا تعلق۔۔

اخلاق نے لکھا کہ مفتاح اسماعیل کے مطابق کاروبار تباہ وبرباد ہوگئے لیکن یہ ہے اسکی کمپنیز کی اصل حقیقت

قیصر نواز نے لکھا کہ خود نیا پاکستان میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کر رہے ہیں کیونکہ انہیں اعتماد ہے کہ معیشت کی سمت درست ہے اور عوام کو بتا رہے ہیں کہ پاکستان لُٹ گیا برباد ہو گیا۔ بتاتا چلوں کہ مفتاح اسماعیل کی کمپنی نے کرونا کے باوجود گذشتہ سال ریکارڈ منافع کمایا ہے۔

کامران مدنی نے دعویٰ کیا کہ 4 گنا تقریبا منافع بڑھ گیا اور ابھی ان جناب کی نظر میں معیشت خراب ہے ۔ان نام نہاد سیاستدانوں نے سب کو ہی بیوقوف پٹواری سمجھا ہوا ہے۔

دیگر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ میمز شئیر کرکے اور تبصرے کرکے اپنی رائے دی۔

  • NAHI BHAI AAP NAHI SAMGHO GAYEE, INKAY CUSTOMERS PAKISTAN MAI THORI HAIN, YEH TOO INDIA MAI JAA KAY BECH RAHAY HAIN APNI JELLIES AND BISCONIES, FORIEGN EXCHANGE KAMA KAY LAA RAHY HAIN NAA, SALAY PORI QOOM KOO CHOTIYA SAMGHTY HAIN…….


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >