ملالہ یوسفزئی کی تصویر ووگ کے سرورق پر، فنکاروں کا خراج تحسین 

کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی برطانوی میگزین ووگ کے سرورق کی زینت بن گئیں، سوشل میڈیا پر تصویر سامنے آنے کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر سے ووگ کے سرورق کو پذیرائی مل رہی ہے، ملالہ یوسفزئی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہاہے۔

نامور فنکاروں کی جانب سے سوات کی گل مکئی کو خراج تحسین پیش کیا جارہاہے،

ہردل عزیز اداکارہ ماہرہ خان بھی ملالہ کی مداح نکلیں، ووگ کے صفخہ اول پر تصویر شائع ہونے پر ملالہ کو بے بی گرل کہہ کر مخاطب کیا اور سوشل میڈیا اسٹوری پرلکھا شائن آن بے بی گرل۔

گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھی خوشی سے لکھا امیزنگ، گلوکارہ اور ماڈل میشا شفیع نے کوئن کہا تو اداکار اظفر رحمان نے ملالہ کو مزید آگے بڑھنے کی دعا دی، ایمان سلیمان نے دل والے ایموجیز شیئر کئے۔

بالی ووڈ اداکاہ کترینہ کیف نے بھی ملالہ کو خراج تحسین پیش کئے بنا نہ رہ سکیں، محبت بھرا ٹویٹ کیا اور دل بھی پیش کیا، جس کے جواب میں ملالہ نے کترینہ کو دو دل بھیجے

،سماجی کارکن،اینکر، ماڈل منیبہ مزاری نے ماشااللہ کہا،

پاکستان میں کینیڈین ہائی کمشنر وینڈے گلمور نے ملالہ کو رول ماڈل قرار دیا، ٹویٹ میں لکھا کہ ملالہ نوجوان اور بزرگ سب کیلئے سب جگہ ایک متاثر کن شخصیت ہیں۔

دیگرصارفین کی جانب سے بھی ملالہ یوسفزئی کے اعزاز میں خوبصورت کلمات ادا کئے جارہے ہیں،

برطانوی صحافی سیرین کالے نے لکھاکہ یہ ایک خواب تھا جو سچ ہو گیا۔ میں کبھی بھی ملالہ جیسی کسی اور شخصیت سے نہیں ملی،ایک اور صارف نے کہا کہ ملالہ ہمیشہ کی طرح شلوار قمیض پہنے اور سر ڈھانپے ہوئے ہے، یہ شاید ووگ کا اپنی نوعیت کا پہلا سر ورق ہے۔

ملالہ یوسفزئی ووگ کے جولائی کے شمار کے سروق میں شامل ہیں،ووگ کی جانب سے ملالہ کی زندگی پر مکمل انٹرویو بھی لیا گیا ہے،شادی کو غیر ضروری کہنے اور پارٹنر شپ کی حمایت پر نوبل انعام یافتہ ملالہ کو تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ رہاہے۔

  • I think she is the only female face Pakistan ever produced internationally, apart from obviously the great Benazir Bhutto… Even if I say that Pakistan’s most known and acclaimed personality in its 75 years history, it won’t be wrong… Mashallah 🙂

  • She started as a victim and ended up as a whore.
    I feel bad for this little child who was hijacked by her
    father and turned her into a money machine.
    what a shameless bastard.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >