سوشل میڈیا ٹرینڈ: وزیراعظم عمران خان سال 2021 کے سب سے پرکشش مرد قرار

ٹویٹر پر دنیا کے 100 پرکشش ترین مردوں کے حوالے سے ایک مہم چل رہی ہے جس میں پاکستانی صارفین نے وزیراعظم عمران خان کے حق میں سب سے زیادہ ٹویٹس کیں۔

خبررساں ادارے کے مطابق ٹویٹر پر "100 موسٹ ہینڈسم مین2021” کا ایک ہیش ٹیگ ٹرینڈ نگ میں ہے جس کے تحت دنیا بھر میں لوگ اس سال کے پرکشش ترین مردوں کی تصاویر پوسٹ کررہے ہیں۔

پاکستان میں ٹویٹر صارفین بھی اس ٹرینڈ میں اپنے اپنے پسندیدہ پاکستانی پرکشش مردوں کیلئے ووٹ کررہے ہیں، اور سب سے زیادہ ٹویٹس وزیراعظم عمران خان کے حق میں کی جارہی ہیں۔

ٹویٹر صارفین کا کہنا ہے کہ عمران خان پرکشش مردوں کی فہرست میں سب سے اوپر ہیں ، صارفین کا کہنا ہے کہ عمران خان پرکشش وزیراعظم ہیں۔

پاکستانی صارفین کی جانب سے عمران خان کے علاوہ سٹار کرکٹر شاہد خان آفریدی، مشہور اداکار فواد خان اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بھی اس ہیش ٹیگ کے تحت ووٹ کیا جارہا ہے۔

 

 


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>