ایمان مزاری شفا یوسفزئی کیخلاف اسد طور کی وکیل بن گئیں

 ایمان مزاری شفا یوسفزئی کیخلاف اسد طور کی وکیل بن گئیں

عورت مارچ کی حامی اور خواتین کے حقوق کے لئے بڑھ چڑھ کر آواز بلند کرنے والی ایمان زینب مزاری کا مبینہ دوہرا معیار سامنے آگیا،ایک طرف خواتین کے حقوق کیلئے سرگرم دوسری جانب ہم نیوز کی مارننگ شو اور اینکر پرسن شفا یوسفزئی کیخلاف صحافی اسد طور کی جانب سے نازیبا زبان کے استعمال کی مذمت کرنے کے بجائے حمایت میں بول اٹھیں۔

ٹوئٹرپر ویڈیو پیغام میں ایمان زینب مزاری نے کہا کہ اسد طور کو تیرہ اپریل کو ایف آئی اے کی جانب سے نوٹس ملا، پھر ایک اور نوٹس بھیجاگیا،ہم نے اسد طور کی جانب سے ان نوٹسز کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا،کیس ابھی التوا کا شکار ہے،اس کے باجود ایک اور نوٹس لیک ہوا،جسے اسد طور کو مختلف نمبرز سے گالیوں کے ساتھ بھیجا جارہاہے۔

ایمان مزاری نے اپنے پیغام میں ایف آئی اے کی کارکردگی پر بھی تنقید کی کہ ایف آئی اے نوٹسز لیک کرتی ہے،لوگوں کے کانٹیکٹ نمبرز فراہم کرتی ہے،ہر دوسرے دن صحافی کو نوٹس بھیج دیتے ہیں،ہم ہر ایک نوٹس کو عدالت میں چیلنج کرینگے،اس طرح صحافیوں کو ہراساں کیا جارہاہے،اتنی ہمت ہے تو بزدلوں سامنے آکر مقابلہ کرو۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی بیٹی ایمان زینب مزاری کے اس پیغام پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سلسلہ جاری ہے،ڈاکٹر فاطمہ نے لکھا کہ بہن کے بھائیوں کے ہاتھوں پٹنے والے اسد طور نے شفا یوسفزئی کے بارے غلط گفتگو کی،شفا یوسفزئی نے عدالت کا رخ کیا،اسد طور کی وکیل عورت مارچ کی روحِ رواں ایمان حاضر مزاری ہے۔

اظہر مشوانی نے ٹویٹ کیا کہ "عمران خان پر کوئی کتا بھونکے تو ایمان حاضر مزاری نے اس کا بھی وکیل بن جانا ہے”۔

راجا عمر وقاص بھٹی نے سوال کیا کہ شفایوسفزئی کی جانب سے اسد طور کیخلاف ہراساں کرنے کے نوٹس کے بارے میں کیا کہیں گی؟

علی احمد نے ایمان مزاری کے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ من گھڑت باتیں کر کے آپ سچے نہیں بن سکتے۔

محسن چوہدری نے لکھا کہ آپ کا مؤقف سر آنکھوں پر لیکن آپ کی والدہ انسانی حقوق کی وزیر ہیں آپ کبھی ان سے سوال نہیں کرتیں؟

سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھایا کہ کیا ایمان مزاری کی نظر میں صرف انہی خواتین کے حقوق ہیں جو انکی ہم خیال ہیں؟ کیا ایمان مزاری کو متصادم نظریات رکھنے والی خواتین سے ظلم زیادتی نظر نہیں آتا؟

ایمان زینب مزاری ماضی میں علی ظفر پر ہراساں کرنے کا الزام لگانےوالی ماڈل اور گلوکارہ میشاشفیع اور بے نظیر شاہ کے حق میں بھی ڈٹی رہی ہیں،اسد طور کی جانب سے شفا یوسفزئی پرسنگین الزامات لگائے گئے تھے،شفا یوسفزئی کی کردار کشی پر عورت مارچ کے حامی خاموش ہیں،ایمان مزاری اسد طور کی وکیل بن کر سامنے آئی ہیں۔

شفایوسفزئی نے اپنے شو میں وزیراعظم عمران خان کے بیٹے سے متعلق غلط خبر دی تھی،ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے بڑے بیٹے قاسم خان نے امریکا کی برسٹل یونیوسٹی سے اسلامک ہسٹری میں ماسٹر کیا ہے لیکن یونیورسٹی کی طرف سے تردید کی گئی کہ وہ ایسی کوئی ڈگری ہی نہیں دیتے۔

شفا یوسفزئی کی اس خبر پر صحافی اور وی لاگر اسد علی طور نے رواں سال 27 مارچ کو اپنے وی لاگ میں اینکر پرسن کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا تھا،اور کہا تھا کہ شفا یوسفزئی کا ماضی کا ریکارڈ ٹھیک نہیں،انہیں صرف اس لیے ملازمت پر رکھا جاتا ہے کیونکہ یہ حساس ادارے کے ہیلی کاپٹر اور وزرا کی گاڑیوں میں گھومتی ہیں،شفا یوسفزئی نےاسد علی طور کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت وفاقی تحقیقاتی ادارے میں مقدمہ درج کرایا تھا،ان کی درخواست پر ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے اسد علی طور کو طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا۔

بدھ کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ایف آئی اے کی جانب سے اسد طور کو جاری نوٹس پر سماعت کی، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ کیا ایف آئی اے نے اسد طور سے متعلق کوئی تفتیش کی؟جس پر ایف آئی اے کے وکیل نے جواب دیا کہ ہمیں اس عدالت نے منع کر رکھا تھا،عدالت نے ایف آئی اے کا نوٹس معطل کرتے ہوئے کیس کی سماعت بیس جون تک ملتوی کردی تھی، جبکہ صحافی اسد علی طور نے ایف آئی اے کی جانب سے دو نوٹسز موصول ہونے پر اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

  • ٹھیک ہے شفا یوسفزئی اگر عورت ہے،تو اسد حقوق خواتین سے ذیادہ ہوتے ہی طور کہاں کا مرد ہے؟؟؟…… بھئی گے کےں

  • ٹھیک ہے شفا یوسفزئی اگر عورت ہے،تو اسد طور کہاں کا مرد ہے؟؟؟…… بھئی گے کے حقوق خواتین سے ذیادہ ہوتے ہیں

  • I do not know much about Toor, but Shifa Yousafzai does not classify as an anchor. Even I went to a better university than her. Manchester metropolitan is like the TobaTek Singh University of UK.

    • Even if Shifa didn’t study at good University, Toor still had no right to say that she is anchor only because she travels in ministers’ vehicles and Army’s helicopter. He could have said that Shifa got her job because she is pro-establishment. You can’t insinuate that someone became anchor because she was a prostitute.

  • Shireen Mazari is responsible for her brat ,Beimaan Mazari just like qazi easy paisa is responsible for the assets of his wife. She should get the f888 out of PTI before causing more damage to PTI.These brats of the rich think they are Allah’s gift to the nation

  • Good Job Iman Mazaari, it is bold people like you and Asad Toor, Hamid Mir etc who will always stand against the oppressive establishment. Way to go, even if you are dead, you are the the true Shaheeds…. well done

  • بہت باہمت اور دلیر لڑکی ہےایسی خواتین کے ہوتے ہوے پاکستان کا مستقبل روشن ہے شفا یوسفزئی نامی اینکر کو شرم سے ناک ڈبونا چاہئے بلکہ اسے چاہئے کہ عمران خان کے بیٹون کو اسلامی لبادہ اوڑانے سے پہلے عمران کی بیٹی تیریان کے متعلق قوم کو بتاے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >