وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید،ہانیہ عامر کاردعمل آ گیا

وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید،ہانیہ عامر کاردعمل آ گیا

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک مختصر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اداکارہ ہانیہ عامر تنقید کی زد میں ہیں۔ ہانیہ نے تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ لوگ انہیں ایک ایسی لڑکی کی طرح یاد رکھیں جو مسکراہٹیں پھیلا رہی ہے۔

ہانیہ عامر نے  ‘وائرل ویڈیو’ کا ذکر کیے بغیر خود ہی مسکراتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی ہے اور لکھا ہے کہ وہ اپنی زندگی کی چھوٹی چھوٹی باتوں کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہیں کہ کچھ لوگ ان کو بہت پسند کرتے ہیں اور کچھ ان پر تنقید کرتے ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ اپنی ذاتی زندگی کی کچھ چیزیں سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہیں تاکہ ان کی پیروی کرنے اور پسند کرنے والے لوگ ان کے بارے میں جان سکیں اور وہ اپنے فالوورز کے ساتھ رابطے میں رہیں۔ ہانیہ عامر نے مزید کہا کہ وہ مسکراہٹوں اور خوشیوں کو پھیلانے کے لئے سوشل میڈیا پر موجود ہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ لوگ انہیں ایک ایسی لڑکی کی طرح یاد رکھیں جو دلوں میں گھر کر جاتی ہے۔

اداکارہ کے مطابق ، وہ اپنے مداحوں کے لئے ذاتی زندگی کی کہانیاں شیئر کرتی ہیں۔ اپنی پوسٹ میں ، انہوں نے مزید لکھا  کہ فکر نہ کریں ، کیونکہ وہ جذباتی طور پر پوسٹ نہیں کررہیں ، بلکہ ان لوگوں کے لئے کر رہی ہیں جو محبت کو ترجیح دیتے ہیں۔

اسی کے ساتھ ہی ، انہوں نے تمام لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ محبت اور خوشی کو پھیلاتے ہوئے زندگی سے لطف اندوز ہوں۔ ہانیہ عامر نے یہ پوسٹ ایک ایسے وقت میں کی ہے جب  ان کا نام سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔

ان کا نام اس وقت ٹرینڈ میں آیا جب ان کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ، جس میں انہیں 16 سالہ بھائی اور گلوکار عاشر وجاہت کے ساتھ مذاق کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس ویڈیو میں ہانیہ عامر گلوکار عاشر وجاہت کے ساتھ بہت قریب نظر آرہی تھیں ، جبکہ ان کے بھائی کو بھی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو سے پتہ چلتا ہے کہ انہوں نے بظاہر مداحوں کی تفریح ​​کے لئے ویڈیو بنائی تھی ، لیکن ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے ان پر تنقید کی اور ان کے انداز کو عریاں قرار دیا۔ کچھ لوگوں کے مطابق اداکارہ جان بوجھ کر ایسا کرتی ہیں تاکہ ان کا نام ٹرینڈ بن جائے۔

وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید،ہانیہ عامر کاردعمل آ گیا


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >