وزیراعظم کے 10 بلین ٹری پراجیکٹ ماحولیات کیلئے کاوشوں کی عالمی سطح پر پذیرائی

وزیراعظم عمران خان کے 10 بلین ٹری سونامی پراجیکٹ اور ماحولیات میں کاوشوں کی عالمی سطح پر پذیرائی۔۔ برطانوی وزیراعظم بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بھی ماحولیاتی پالیسیوں پر وزیراعظم عمران خان کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے اور اہم اعلان کرڈالا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نےماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئےکہا ہےکہ پاکستان میں شجر کاری کے منصوبوں پر عمران خان کو سلیوٹ کرتا ہوں۔

بورس جانسن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پاکستان میں 10 ارب درخت لگانےکا عزم ظاہر کیا، سمندر کو محفوظ بنانے اور جنگلات کے لیے یہ بہت بڑی مہم ہے۔ ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر میں سب کو کہنا چاہتا ہوں کہ عالمی وباء کورونا وائرس پر فوکس کیا جائے۔ کیونکہ یہ قدرت کا انتقام ہے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ماحولیاتی آلودگی کے خلاف کاوشیں قابل تعریف ہیں، برطانیہ بھی ماحول کی بہتری کے لیے شجرکاری کرےگا۔

اس سے قبل چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین پاکستان کےساتھ مل کرماحولیاتی تبدیلی کےمنصوبوں پرکام کر رہا ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان کی میزبانی میں عالمی یوم ماحولیات کی مرکزی تقریب سے چینی سفیر نونگ رونگ نے چینی صدر کے جاری کیا گیا پیغام سناتے ہوئے کہا کہ ماحول کی بہتری کا کام انسانیت کی بقا کیلئے ضروری ہے ،ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو ماحولیاتی اور ایکو سسٹم میں تبدیلیوں کے چیلنجز کا سامنا ہے، تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے عالمی قوانین اور تعاون کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، چین پاکستان کے ساتھ مل کر ماحولیاتی تبدیلی کے منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔

صدر یہی نہیں دیگر عالمی شخصیات نے بھی ماحولیاتی آلودگی کے خلاف مہم اور شجرکاری پر وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا۔

پاکستان میں تعینات برطانوی سفیر کرسچن ٹرنر نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ بورس جانسن نے 10 ارب درخت لگانے کی مہم پر وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کی اہے۔

پاکستان میں تعینات ہالینڈ کے سفیر نے عالمی یوم ماحولیات کی کامیاب تقریب کا انعقاد کرنے پر وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد کا پیغام دیا

آسٹریلین ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ میں وزیراعظم عمران خان اور پاکستان کو مبارکباد دیتا ہوں جو عالمی یوم ماحولیات پر عالمی یوم ماحولیات کی تقریب کا انعقاد کیا۔

یورپی یونین کی ایمبیسڈر نے بھی ماحولیات کیلئے کام کرنے پر وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد پیش کی اور یورپی یونین کے ماحولیات کے 2050 کے پروگرام سےمتعلق بتایا۔

علاوہ ازیں انٹرنیشنل انرجی فورم نے بھی اپنے ٹویٹ میں عالمی یوم ماحولیات پر تقریب کا تذکرہ کیا۔

اسکے علاوہ ڈنمارک کی سفیر، سویڈن ایمبیسی نے بھی اس تقریب پر ٹویٹس کئے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >