جاہل کیوں کہا؟جنت مرزا کے بعد علشبہ انجم کی بھی بشریٰ انصاری پر شدید تنقید

جاہل کیوں کہا؟جنت مرزا کے بعد علشبہ انجم کی بھی بشریٰ انصاری پر شدید تنقید

مشہور ٹک ٹاکر جنت مرزا کو لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری کی تنقید پسند نہ آئی اور انہوں نےاپنی بہن علیشبہ انجم کے ہمراہ بشریٰ انصاری پر جوابی وار کر ڈالا۔

درحقیقت یہ ماجرا ہے کہ چند روز قبل جنت مرزانے ایک ٹک ٹاک ویڈیو بنائی جس میں انہوں نے عیسائیوں کے مقدس نشان "صلیب” کی مبینہ طور پر بے حرمتی کی ۔ لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری نے جنت مرزا کی اس ویڈیو میں سے لیا گیا سکرین شاٹ اور عیسائی برادری کی جانب سے جنت مرزا کی اس حرکت کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو دی گئی درخواست کی نقل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

مشہور ٹک ٹاکر جنت مرزا اور علیشبہ انجم کا لیجنڈ اداکارہ بشریٰ انصاری کی تنقید پر جوابی وار

بشریٰ انصاری نے جنت مرزا کی اس حرکت پر انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ” ان جاہل سٹارز کو نہ ہی اسلام کا پتا ہے اور نہ ہی کسی او ر مذہب کا”۔ بشریٰ انصاری نے تھوڑی ہی دیر بعد یہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی مگر تب تک سوشل میڈیا صارفین اس کا سکرین شاٹ لے کر سوشل میڈیا پر وائرل کرچکے تھے۔

اس تنقید کے جواب میں ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اور ان کی بہن علیشبہ انجم نے بھی جوابی وار کیا اور بشریٰ انصاری کو حقیقت جانے بغیر کسی پر تنقید نہ کرنے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔

مشہور ٹک ٹاکر جنت مرزا اور علیشبہ انجم کا لیجنڈ اداکارہ بشریٰ انصاری کی تنقید پر جوابی وار

جنت نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں لکھا کہ” یہ بالکل بھی درست نہیں ہے کہ کسی کو جانے بغیر اس سے متعلق رائے قائم کرلی جائے، اماں جی(بشریٰ آنٹی)”۔ انہوں نے مزید لکھا کہ "میں آپ کی بہت عزت کرتی ہوں مگر آپ حقائق کے برعکس کسی کو بدنام نہیں کرسکتیں، اسلام کی بات آپ کیسے کرسکتی ہیں آپ کوئی تبلیغی جماعت تو نہیں چلا رہی آنٹی”۔

جنت مرزا نے بشریٰ انصاری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ” آپ ڈانس کرتی ہیں، گانے گاتی ہیں ایوارڈ شوز میں ڈانس پرفارمنس آپ نے کی ہیں مگر آج دوسروں پر تنقید کررہی ہیں، مجھے آج احساس ہوا کہ آپ کے پاس دل نہیں ہے”۔

ٹک ٹاکر نے مزید سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ” کسی پر تنقید کرنے سے پہلے انسان کو اپنے گریبان میں ضرور جھانکنا چاہیے، وقت نکال کر پہلے حقیقت جانیں اور پھر تنقید کریں ، اماں جی”۔

جنت مرزا کی بہن ٹک ٹاک سٹار علیشبہ انجم نے بھی بشریٰ انصاری کی تنقید پر اپنی بہن کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ” آپ اسلام کی بات مت کریں کیونکہ اسلام میں گلوکاری، اداکاری اور ڈانس جائز نہیں ہے، اسلام میں عورتوں کیلئے پردے کا حکم ہے آپ پردہ کیوں نہیں کرتی ہیں”۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنت مرزا سے عیسائیوں کے مقدس نشان کے حوالے سے غلطی ہوئی اس پر اس نے معافی بھی مانگی، جن کا اس غلطی پردل دکھا انہوں نے جنت کو معاف کردیا تو آپ جنت پر ایسی تنقید کیوں کررہی ہیں۔ علیشبہ انجم نے کہا کہ ہم اسلامی تعلیمات کو اچھے سے سمجھتے ہیں آپ ہمارے گھر میں نہیں رہتیں جو آپ کو اس بارے میں علم ہو ، ہم جانتے ہیں کہ گانوں پر ٹک ٹاک ویڈیوز بناکر ہم گناہ کما رہے ہیں۔

واضح رہے کہ جنت مرزا کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہوں نے ایک چین اپنی پتلون پر باندھ رکھی تھی جس پر عیسائیوں کے مقدس نشان "صلیت” کی مماثلت والا ایک لاکٹ لگایا گیا تھا۔

ویڈیو وائر ل ہونے کے بعد عیسائی برادری کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ ٹک ٹاک اسٹار نے اُن کے مذہب کی توہین کی ہے اس لیے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے،جس کے بعد جنت مرزا نے اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں اپنے عیسائی دوستوں، ٹک ٹاکرز اور پوری برادری سے معافی مانگ لی تھی۔

جنت مرزا نے عیسائی برداری سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا تھا کہ اُن سے انجانے میں یہ غلطی ہوگئی، وہ کسی کی دل آزاری نہیں کرنا چاہتی تھیں اور وہ پوری عیسائی برادری سے معافی مانگتی ہیں،اگر وہ چین پر پہلے ہی نشان دیکھ لیتیں تو اُسے پہن کر ویڈیو نہ بناتیں۔

  • جنت مرزا یا اس جیسی لڑکیاں میرا جسم میری مرضی کہنے والیاں اسلام کی ترجمانی نہ ہی کریں تو بہتر ہے۔ صلیب کی بے حرمتی اس نے جان بوجھ کر کی تھی مگر ایف آی آر کے ڈر سے سارا اسلام کا نشہ اتر گیا جو دراصل تھا بھی جعلی نشہ۔ یہ انگریزوں کی کالی اولاد اسلام یا کسی بھی مذہب پر کوی راے زنی کرنے سے باز ہی رہے تو ان کیلئے بہتر ہوگا

  • ایسا ہوتا ہے جب آپ حادثاتی طور پر مشہور ہو جائے۔ ایک منٹ کے لیے مان لیتے ہیں کہ بشری انصاری غلط تھی پھر بھی یہ کوئی طریقہ نہیں اپنے سے سینئر سے بات کرنے کا۔

  • 100 choohey khaa k billi huj ko chali, Bushra BB aap uss waqt deen e islam ke baat karti jab aap khud MOMINA hoti. aap ka to poora khandan issi GANDAGI mein invlove hai, aap kisi aur per kya tanqeed karein ge, aap k gher ke beti abhi balig hoti nahi k wo Showbiz GANDAGI ka hissa bun jati hai.
    chahey jannat mirza ho ya aap dono aik he ho. aur dono per gandagi philaney per LAANAT.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >