اسد طور کی کہانی میں طوطے کی انٹری،برفی نے کس طرح حملہ آوروں کو مارا؟اسد کی زبانی

اسد طور کی کہانی میں طوطے کی انٹری،برفی نے کس طرح حملہ آوروں کو مارا؟اسد کی زبانی

صحافی و یوٹیوبر اسد علی طور کا کہنا ہے کہ "جب مجھ پر حملہ ہوا تو میرے طوطے نے وفاداری دکھاتے ہوئے ایک حملہ آور پر اپنے پنجوں سے وار کیا تھا”، ان کے اس دعوے پر سوشل میڈیا صارفین کو ایک نیا موضوع بحث مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیوب پر اپنی ایک تازہ ترین ویڈیو میں اسد علی طور اپنے پالتو طوطے”برفی” کے ہمراہ نمودار ہوئے اور انہوں نے بتایا کہ جب ان کی عیادت کیلئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین آئے تو انہوں نے سب سے پہلے برفی کی خیریت پوچھی، اسی طرح آصفہ بھٹو، بختاور نے بھی برفی سے متعلق استفسار کیا۔

انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ جب مجھ پر حملہ ہوا تو برفی میرے ساتھ ہی تھا اور اس نے مجھ پر تشدد کرنے والے ایک حملہ آور پر اپنے پنجوں سے وار بھی کیا جس کے جواب میں اس حملہ آور نے ایک پائپ برفی کو مارا جس سے برفی کا ایک پر ٹوٹ گیا۔

اسد طور کا کہنا تھا کہ برفی کی عمر سال، سوا سال ہے، اور یہ سارا وقت میرے ساتھ گزارتا ہے، اس کا ایک ہی دشمن ہے جو میرا دوسرا پالتو طوطا ہے، اگر میں اس طوطے کے ساتھ کھیل رہا ہوں تو برفی اس کو مارتا ہے اور میرے کندھے پر ایسے بیٹھ جاتا ہے اور یہ پیغام دیتا ہے کہ” میرے علاوہ کوئی اسد علی طور کے ساتھ نہیں کھیل سکتا”۔

اسد طور کی اس  داستان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کو ایک نیا موضوع مل گیا جس پر ان کے تبصرے جاری ہیں، معروف شخصیت میر محمد علی خان نے اسد علی طور کے اس دعوے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ” آئی ایس آئی کا مقابلہ ایک طوطے سے؟ میں کہاں جاکر سر دیوار میں ماروں؟ اپنا نہیں اس کا”۔

عبدالرحمان ٹوانہ نے لکھا افسوس مجھے ان لوگوں پر ہے جو اس کا چینل سبسکرائب کر کے اس کے تجزیے سنتے ہیں۔ فوج کو چاہیے کہ موجودہ ٹریننگ سٹاف کو برطرف کرکے "برفی” کو کاکول اکیڈمی کا کمانڈنٹ تعینات کردیں۔

لوگوں نے اس پوری کہانی کو انتہائی مضحکہ خیز قرار دیا۔

علی خان نامی ایک صحافی لکھتے ہیں کہ فوجی عدالت میں ہی سچا انصاف کیا جاتا ہے میری درخواست ہے کہ اس کا کیس فوجی عدالت میں چلایا جائے اور ہم پاکستانیوں کے ساتھ انصاف کیا جائے سپریم کورٹ کے جج صاحب تو خود اس مجرم کے گھر چل کر گئے ہیں ان سے تو انصاف نہیں ہونا۔

  • یہاں لوگ وائرل ہو نے کے لیے ننگیں ہو جاتے ہیں یہ بھی یہ سب کچھ کر رہا ہے اور لگتا ہے اس کے بعد یہ کسی نہ کسی ملک کی سیاسی پناہ حاصل کرے گا

  • حامد میر کے مطابق اسکی جان کو خطرہ ہے اسکو بھی اب ایک طوطا خرید لینا چاہیئے۔ حالات کا کیا پتہ کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ انسان کو اپنی طرف سے پوری احتیاط کرنی چاہیئے۔

  • Kamal hay yar, har trha ki bakwas ki jayegi, yeh nhi kaha jayega k jisnay isko maara unko pakrayn, unki videos aur pics hayn, world number one agency kam say kam itna tou kar hi sakti hogi k video, tasveer, mobile record etc k sath inn bandon ko nikal bahr karay aur doodh ka doodh aur pani ka pani karkay, na sirf iss sahafi ki maa behn aik kardayn balkay iss say pehlay walay ka bhi dramay ka bhanda phoot jaye, jesay k Hamid Mir aur Matiullah Jan etc..

  • اسکی پھینٹی والے ڈرامے کا اسے ایک تو فائدہ ہوا، اب اسکی ویڈیوز بھی سیاست پی کے پر آنی شروع ہوگئی ہیں۔ پہلے کم از کم میں تو اس کو نہیں جانتا تھا۔

  • Kal mein TV per aftab iqbal ka show dekh raha tha uss per Parrot ka tazkara ho raha tha, phir mujhey achanak ASAD TOOR ke wo VDO ayad aa gai jis mein iss k dono arms per pattiya bhandhi thi, aur arms aik jaga per freeze thay aur ye sirf apna head move ker raha tha, mein ne kaha ye ajeeb tareekey se kiu baat ker raha hai. phir mujhey achanak yaad aaya ye Asad Toor to bohat bara ACTOR hai, aur iss ke ka ustaad PARROT hai, kiu k jis terha ye baat ker raha tha PARROT b jab angry hota hai ya mood mein hota hai to aise he batein karte hein. aaj siasat.pk open keeya to asad toor k saath parrot dekh lia.. hahahahaha


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >