حامدمیر ”انقلابیوں“ کیساتھ ہاتھ کرگئے؟ عدیل وڑائچ اور صدیق جان کےطنزیہ تبصرے

حامد میر نے معافی مانگ کر انقلابیوں کیساتھ دھوکہ کردیا؟ حامد میر کی معافی پر صدیق جان اور عدیل وڑائچ کے دلچسپ تبصرے۔

سینئر صحافی و اینکر پرسن حامد میر نے گزشتہ دنوں دیے گئے فوج مخالف بیان پر معذرت کرلی ہے، انہوں نے کہا کہ میرے الفاظ سے پہنچنے والی تکلیف پر میں تہہ دل سے معذرت کرتا ہوں۔

مراسلے کے مطابق آر آئی یو جے اور نیشنل پریس کلب کی کمیٹی نے حامد میر سے 28 مئی کی تقریر کے حوالے سے ایک ملاقات کی، ملاقات کے دوران حامد میر نے کمیٹی کے سامنے اپنی تقریر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی تقریر میں کسی کا نام نہیں لیا نہ ہی فوج سے میری کوئی لڑائی ہے۔میں فوج کا بحیثیت ادارہ احترام کرتا ہوں، میری تقریر کا مقصد ہر گز کسی کی دل آزاری یا کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں تھا”۔

حامد میر کےا س بیان پر صدیق جان اور عدیل وڑائچ خوب محظوظ ہوتے رہے اور دلچسپ ٹویٹس کرتے رہے۔ عدیل وڑائچ طنزیہ ٹویٹس پر اکتفا کرتے رہے جبکہ صدیق جان کا کہنا تھا کہ حامد میر کو کسی صورت معافی نہیں ملنی چاہئے انہیں گرفتار ہونا چاہئے۔

حامد میر کی معافی کی خبر سامنے آنےپر عدیل وڑائچ نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ کان بھی پکڑے اور گھٹنے بھی ، تحریری معافی بھی مانگ لی گئی، گیم فیصلہ کن مرحلے میں داخل

عدیل وڑائچ نے مزید لکھا کہ سافٹ وئیر کامیابی سے اپڈیٹ ہوگیا ہے لیکن ابھی Compatibility Issueآرہا ہے۔۔ سسٹم انجینئرز اس پر کام کررہے ہیں۔

عدیل وڑائچ نے پول شروع کرتے ہوئے رائے لی کہ معافی مانگ لی، کان پکڑ لئے، پاوں بھی پکڑ لئے، کیا اینکر کو معافی ملنی چاہئے؟

خبر دیتے ہوئے عدیل وڑائچ نے کہا کہ اہم خبر قومی دھارے میں داخل ہو کر بھرپور خدمت کی یقین دہانی کروا دی گئی ہے، چینل نے بھی گارنٹی دے دی ہے، بات تحریری معافی میں لکھے گئے الفاظ سے کہیں آگے ہے

وعدیل وڑائچ نے طنز کیا کہ دلچسپ خبر تو یہ ہے کہ اینکر نے ‘انقلابیوں’ کو نہر والے پل پر بلا کر خود معافی مانگ لی

دوسری جانب صدیق جان نے بھی دلچسپ تبصرے کئے اور کہا کہ معافی مانگنے کے بعد والا حامد میر ،معافی مانگنے سے پہلے والے حامد میر سے زیادہ خطرناک ہوگا، اعلامیہ

صدیق جان نے مزید طنز کیا کہ حامد میر کی تصویر ڈی پی لگانے والے اپنی ڈی پی اب بدل سکتے ہیں،اعلامیہ

صدیق جان نے مزید لکھا کہ فوج کی قیادت اگر حامد میر کو معاف کرنے کا سوچ رہی ہے تو ایک بار سوشل میڈیا پر عوامی جذبات ضرور دیکھ لے کہ عوام اس ممکنہ معافی پر کیا احساسات رکھتے ہیں؟؟؟ قبر ایک اور مردے دو ہیں یا تو حامد میر کی صحافت اور کیرئر دفن ہوگا یا اداروں کی عزت اور وقار… فیصلہ کر لیجیے۔

ویڈیو شئیر کرتے ہوئے صدیق جان نے کہا کہ پاکستان کی فوج کو بزدل اور بھارت کی فوج کو طاقتور کہو، پاکستان کی فوجی کی قیادت کو بےغیرت کہو، پاکستان کی فوجی قیادت کو ان کے گھر کی جھوٹی باتیں کرنے کی دھمکی دو، فوج پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کا الزام لگاو اور پھر چار لائنوں کی معافی مانگ لو واہ

صدیق جان نے مزید طنز کیا کہ اب وہ انقلابی کہاں جائیں گے جن کو نوازشریف کے بعد حامد میر نے بھی دھوکہ دے دیا۔

  • جب مودی کے اس پالتو کتے حامد میر جعفر اورفوج پر بھونکنے والے کتے کے ساتھ بانہہ ہو گئی تو اس نطفہ حرام اور را کے دلے نے لفافیوں کے ساتھ ہاتھ کر دیا

  • اس حرامزادے کے سر اور تشریف پر لتر لگانے کے ساتھ چنونوں کی دوائی دیکر حکیمی جلاب دیں تاکہ اوپر سے نیچے تک مکمل صفائی ہو اور ذہنی غلاظت صاف ہو .

  • Mein Hamid Mir se mil chuka hon. Bohat he bura admi hai. Allah maaf kare. Yeh Munafiqat or Gharoor jab aik admi mein jamah hote hain tou kitni buri tasveer banti hai. Agar ap ne yeh tasveer dekhni hai tou Hamid Mir ko dekh layn.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >