ایمان علی کا اپنے آپ کو ‘کھسرے’ سے تشبیہ دینے پر رابعہ انعم نے انہیں’بیوقوف’ قرار دیدیا

خوبرو ماڈل اور اداکارہ ایمان علی نے اپنی تصاویر اچھی نہ آنے پر خود کو کھسرے سے تشبیہ دی، وائرل انٹرویو میں ایمان علی کہتی سنائی دے رہی ہیں کہ  سیلفی لینے لگوں تو اپنا آپ ” کُھسرے ” جیسا لگتا ہے، لوگ مجھے خوبصورت کہتے ہیں لیکن مجھے ایسا نہیں لگتا،ایمان علی کے اس بیان پر ٹی وی ہوسٹ رابعہ انعم نے ایمان علی کو بیوقوف قراردیا۔

رابعہ انعم نے انسٹا گراسٹوری پر اس ویڈیو کلپ کا اسکرین شاٹ شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ کوئی ایسے بیوقوف اداکاروں کا منہ بند کروادو یار،ایمان کو لگتا ہے ”کھسرا” بطور ایک برا لفظ استعمال کرنا صحیح ہےاوران تمام افراد کو ایسے شوزمیں ادائیگی کرکے بلایا جاتا ہے۔

واسع چوہدری کے پروگرام ” گھبرانا منع ہے ” میں انٹرویو کے دوران ایمان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنا آپ پسند نہیں ہے، لوگ کہتے ہیں کہ میں خوش شکل ہوں لیکن جب بھی اپنے آپ کو آئینے میں دیکھتی ہوں مجھے لگتا ہے کہ وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔

ایمان علی نے مزید کہا تھا کہ مجھے اپنی تصویریں لینا اچھا نہیں لگتا کیونکہ مجھے اپنا چہرہ پسند نہیں۔ سیلفی لینے لگوں توہر زاویے سے دیکھ کر کہتی ہوں ” ہائے کُھسرا، آئے ہائے کھسُرا” یہی وجہ ہے کہ میرے پاس سوشل میڈیا پراپ لوڈ کرنے کیلئے بھی تصاویرنہیں ہوتیں۔

  • یہ تو اصلی کھسرے حنا پرویز بٹ کے ساتھ زیادتی ہے
    حنا پرویز بٹ نامی کھسرے کی مارکیٹ ویلیو ڈاؤن کرنے کی سازش ہے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >