پاکستانی قلفی فروش ٹرمپ کے سوشل میڈیا پر چرچے، شہزاد رائے بھی فین ہو گئے

پاکستانی ٹرمپ کے انٹرنیٹ پر چرچے، شہزاد رائے بھی فین ہو گئے

معروف پاکستانی گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے پاکستان میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمشکل قلفی فروش کے فین ہو گئے انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں قلفی فروش اپنے مخصوص طریقے سے قلفیاں بیچ رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قلفی فروش کی شکل سابق امریکی صدر سے میل کھاتی ہے اور وہ سریلا بھی ہے جو اپنے مخصوص انداز میں لوگوں کو قلفیاں خریدنے کے لیے لبھا رہا ہے۔ قلفی فروش گانے کی صورت میں خریداروں کو اپنی قلفی میں کھوئے اور مکھن کی خاصیت سے متعلق بتاتا ہے۔

شہزاد رائے اس قلفی فروش کی آواز سن کر کہتے ہیں کہ "واہ، قلفی والے بھائی، کیا بات ہے بغیر کھائے ہی مزہ آ گیا۔ انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ اگر کوئی صارف اس قلفی فروش کو جانتا ہے تو انہیں بتائے کہ یہ کہاں ملے گا۔

ان کے اس سوال پر صارف نے بتایا کہ وہ ساہیوال کا رہائشی ہے اور اس وقت اس کے کسی دوست کے گھر کے باہر موجود ہے۔

صارف کے جواب میں شہزاد رائے نے کہا کہ وہ اس کا نمبر ڈھونڈ دیں۔

احسن مظہر نامی صارف نے بتایا کہ وہ ڈسپنسری روڈ ساہیوال کا رہائشی ہے۔

ایک صارف نے شہزاد رائے سے اس قلفی فروش کو اسٹوڈیو تک لانے کی فرمائش کر دی۔

اسما علی زین نے کہا کہ انہیں اب یہ قلفی چاہیے ہی چاہیے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >