بنگلہ دیشی کرکٹر کا ایمپائر سے جھگڑا، اسٹمپس اکھاڑنے کی ویڈیو وائرل

ڈھاکا پریمیئر لیگ میں محمڈن سپورٹنگ کلب اور ابہانی لمیٹڈ کے مابین کھیلے جانے والے میچ میں بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر کرکٹر شکیب الحسن نے کھلاڑی کو آوٹ کرنے کے بعد امپائر کی جانب سے ان کے حق میں فیصلہ نہ آنے پر غیر معمولی ردعمل کا اظہار کیا جس پر شائقین کرکٹ مایوس بھی ہوئے اور کرکٹر کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

شکیب الحسن کو اپیل کرنے پر جب اپنے حق میں فیصلہ نہ ملا تو انہوں نے اسٹمپس کو ٹھوکر ماری اور ایمپائر سے شدید بحث کرتے ہیں، دوسری بار تو حد کر دی انہوں نے اسٹمپس اکھاڑ کر ایمپائر کے پیروں میں پٹخ دیں۔

معاملہ آگے بڑھا تو شکیب الحسن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے مداحوں سے معافی مانگ لی۔ اپنے آفیشل فیس بک اکاونٹ پر مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے شکیب الحسن نے کہا کہ پیارے شائقین اور فالوورز، میں غصہ کرنے اور سب کے لیے میچ خراب کرنے پر خاص طور پر وہ لوگ جو گھروں سے دیکھ رہے ہیں، انتہائی معذرت خواہ ہوں۔ مجھ جیسے تجربہ کار کھلاڑی کو اس طرح کا ردعمل نہیں دینا چاہیے تھا لیکن بعض اوقات بدقسمتی سے ایسا ہو جاتا ہے۔

Dear fans and followers, I am extremely sorry for losing my temper and ruining the match for everyone and especially…

Posted by Shakib Al Hasan on Friday, June 11, 2021

بنگلہ دیشی آل راؤنڈر نے مزید کہا میں اس انسانی غلطی پر ٹیموں سے، انتظامیہ، ٹورنامنٹ حکام اور آرگنائزنگ کمیٹی سے معذرت چاہتا ہوں۔ امید ہے کہ میں آئندہ اس عمل کو نہیں دہراؤں گا۔ آپ سب کا شکریہ اور پیار۔

شکیب الحسن کے اس رویے پر انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ صارفین نے اس قدر اس موضوع پر بحث کی کہ شکیب الحسن ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

سومیادپٹا نے کہا کہ یہ بنگلہ دیش کے نیشنل کرکٹ کی ریکارڈنگ ہے جس میں کرکٹر شدید غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ معافی تو مانگ چکے ہیں مگر کیا بنگلہ دیش کا کرکٹ بورڈ اس معاملے کو ایک معافی کے نتیجے میں ختم کر دے گا؟

پولیٹیکل اپ ڈیٹس نے کہا کہ شکیب الحسن مکمل طور پر آپے سے باہر ہو گئے ہیں۔ انہوں نے نہ ہی گیم اور نہ ہی ایمپائر کی عزت کی۔ اس صارف نے کہا کہ ہم شائقین کرکٹ گراؤنڈ میں یہ سب دیکھنے کے حامی نہیں۔

 

ویبھینا نے کہا کہ کچھ بچے کبھی بڑے نہیں ہوتے۔

یووراج شری واستو نے کہا کہ انہیں شکیب سے ایسے رویے کی بالکل توقع نہیں تھی۔

قاضی محمود نے کہا کہ بنگلہ دیش کی ڈومیسٹک کرکٹ فیورٹ ازم اور فکسنگ سے بھرپور ہے۔ اس صارف نے کہا کہ شکیب نے جو کیا وہ ٹھیک تھا مگر ان کا انداز غلط تھا۔

جنید ظفر نے کہا کہ شکیب نے پچھلے 11 میچوں میں ہر فارمیٹ میں 14 کی ایوریج سے سکور بنایا ہے اوراوپر سے ان کا ایسا رویہ ناقابل برداشت ہے۔

ایک صارف نے کہا کہ اسٹمپس بھی سوچ رہی ہوں گی کہ انہیں کیوں توڑا؟


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >