اداکاہ منال خان اور احسن محسن کی منگنی ہوگئی،تصاویر اور ویڈیو

اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن سوشل میڈیا پر تو ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کرتے رہتے ہیں، گزشتہ دونوں اداکار جوڑی کی بات پکی ہوئی اور اب دونوں کی باقاعدہ منگنی کی رسم ادا کردی گئی ہے،

منگنی کی تقریب میں خاندان کے افراد اور قریبی دوستوں نے شرکت کی،صبور علی ، کنزہ ہاشمی اور سارہ علی خان سمیت دیگر فنکاروں نے بھی شرکت کی۔

اداکارہ منال خان نے پستہ رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا تھا جبکہ احسن محسن نے سفید رنگ کے جوڑے پر سفید ہی کورٹ پہنا تھا،منال خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر منگیتر کے ساتھ تصویر پوسٹ کی اور کیپشن نے منال احسن لکھا،

منگنی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں،ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے ڈھیر ساری دعائیں اور مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔

اداکارہ منال خان نے دو روز قبل اپنی منگی کا کارڈ سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا، دونوں نے شادی کارڈ کی ایک ہی تصویر 2 الگ کیپشنز کے ساتھ شیئرکی، منال نے کیپشن میں لکھا

” آپ سب مدعو ہیں،منال اور احسن کی بات 18 مئی کو پکی ہوئی تھی،یہ جوڑی تقریبا 2 سال سے ایک ساتھ دیکھی جارہی تھی اور رواں سال ویلنٹائنز ڈے کے موقع پردونوں نے انگوٹھی کا تبادلہ کرتے ہوئے اپنے تعلق کو واضح کیا تھا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >