رشین ٹی وی سے مغالطہ؟ڈان نیوز کو بھارتی میڈیا قرار دے دیا

روسی ٹی سے ہوئی بڑی غلطی۔ پاکستان کے صوبے پنجاب میں ویکسی نیشن کے لئے کئے گئے سخت اقدامات کے حوالے سے رپورٹ شائع کی جس میں غلط حوالہ دے دیا، آر ٹی نے پاکستانی نیوز چینل اور اخبار ڈان نیوز کو انڈین نیوز آؤٹ لیٹ قرار دے دیا، خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پھر آر ٹی نے خبر کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے ڈان نیوز کے ساتھ انڈین نیوز آؤٹ لیٹ کے الفاظ کو ہٹا دیا۔

آر ٹی کی خبر میں ڈان نیوز کی رپورٹ کو شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ پنجاب میں ویکسین نہ لگوانے والوں کے موبائل فونز کی سم بلاک کردی جائیں گی،لاہورمیں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت اجلاس میں ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کیخلاف سخت اقدامات پرغور کیا گیا ہے، اور اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ ویکسین نہ لگوانے والوں کے موبائل فون سم کارڈ بلاک کردیے جائیں گے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھاکہ ویکسینیشن کروانے والوں کو سنیما ہالز،ریسٹورنٹس اور شادیوں میں جانے کی اجازت ہوگی ،کینسر اورایڈز جیسی مہلک بیماریوں میں مبتلا افرادکو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین لگائی جائیگی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 12 جون سے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے بھی واک اِن ویکسینیشن کی سہولت ہوگی ، اور عوام پن کوڈ کے بغیر صرف شناختی کارڈ کے ساتھ آکر ویکسین لگوا سکیں گے ،بڑے مزارات کے باہر بھی موبائل ویکسینیشن کیمپ قائم ہوں گے۔

  • Dawn News literally should be called an Indian News outlet.
    Its headlines & editorials always help Indian agenda.
    In Dawn’s comment section Indian trolls flock in in hundreds, using fake Muslim names with anti Pakistan comments.

  • پہلے یہ بی بی کہتی تھی کہ ویکسین اپنے رسک پر لگوائیں۔
    اب فرماتی ہے کہ نہ لگوانے والوں کے سم بلاک کریں گے؟
    کیا لوگ ہیں یہ؟


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >