کھانسی کا شربت پی کر ٹاک شو میں کون شریک ہوا؟ شہبازگل کے ٹویٹ پر دلچسپ تبصرے

ڈاکٹر شہبازگل کا کھانسی کی دوائی پی کر ٹاک شوز میں شرکت اور دوائی پی کر ڈرائیونگ نہ کرنے کا مشورہ۔۔ ڈاکٹر شہباز گل نے یہ مشورہ کسے دیا؟

ڈاکٹر شہباز گل نے آج اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ آج کل ٹاک شوز پر کچھ باجیاں اور بھائی کھانسی کی دوائی زیادہ پی کر شرکت کر رہے ہیں۔ براہ مہربانی دوائی صرف سونے سے پہلے پئیں۔

ڈاکٹر شہباز گل نے مزید کہا کہ دوائی پی کر ڈرائیونگ مت کریں اور ٹاک شوز سے پرہیز کریں

گزشتہ روز ڈاکٹر شہباز گل 92 نیوز کے سعدیہ افضال کے پروگرام میں شریک تھے۔ اس پروگرام میں ن لیگی رہنما مائزہ حمید گجر بھی شریک تھیں اور بجٹ اور معیشت پر تبصرے کیلئے انہیں مدعو کیا گیا تھا۔

دوران گفتگو مائزہ حمید کی آواز میں لرزش پیدا ہوتی رہی جسے دیکھ کر لوگوں نے چہ میگوئیاں شروع کردیں کہ مائزہ حمید اس عجیب وغریب صورتحال کا شکار کیوں ہیں۔

ڈاکٹر شہباز گل کے ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین مائزہ حمید کا مذاق اڑاتے رہے۔ ن لیگ مخالف سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ تھا کہ مائزہ حمید نے شراب پی کر پروگرام میں شرکت کی ہے اسلئے انکی آواز لڑکھڑا رہی ہے۔

ڈاکٹر شہبازگل کے ٹویٹ پر نجیب اللہ شاہد نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ پتا کرو آج شہباز صاحب کس لائیو ٹالک شو میں تھے، لگتا ہے کچھ ہوا ہے۔

شاہد خان نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ایسا لگتا ہے کہ مائزہ حمید نے کھانسی کی دوائی کی مقدار زیادہ لے لی ہے۔

حیدر نامی سوشل میڈیا صارف نے مائزہ حمید کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ والا شربت

محمد نواز نے ڈاکٹر شہبازگل کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ڈاکٹر صاحب ایہہ سواری تہاڈے نال بیٹھ کے ڈرائیو کر ری سی تسی کیون نئیں منع کیتا (یہ سواری آپکے ساتھ بیٹھ کر ڈرائیونگ کررہی تھی آپ نے منع کیوں نہیں کیا؟)

اس پر دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی اپنی اپنی رائے دی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مائزہ حمید ایسی ہی صورتحال کا شکار ہوچکی ہیں جب کچھ ماہ قبل اسلام آباد الیکشن کمیشن کے دوران ریلی میں مائزہ حمید نے گفتگو کی، اس وقت بھی مائزہ حمید "عجیب وغریب” صورتحال کا شکار تھیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >