کورونا سے بھوون بام کے والدین کی ہلاکت، معروف بھارتی یوٹیوبر ٹوٹ گیا

ممبئی سے تعلق رکھنے والے معروف یوٹیوبر بھوون بام کے والدین کورونا وائرس سے ہلاک ہو گئے ہیں۔ انہوں نے اپنے والدین کے ساتھ لی گئی ماضی کی ایک تصویر فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی ل۔

بھوون بام نے فوٹو کے کیپشن میں لکھا کہ کورونا وائرس نے مجھ سے میری زندگی کا مقصد چھین لیا، والدین کے بغیر اب کچھ بھی پہلے جیسا نہیں رہا، صرف ایک ماہ کے اندر گھر، خواب اور سب کچھ بکھر کر تباہ ہوگیا۔

یوٹیوبر نے مزید کہا کہ میری ماں اور باپ اب میرے ساتھ نہیں ہیں، مجھے دوبارہ سے جینے کا سلیقہ سیکھنا پڑے گا، اپنی بقیہ زندگی میں ان تلخ سوالات کے ساتھ بسر کروں گا کہ کیا میں ایک اچھا بیٹا تھا؟ ، میں نے اپنے والدین کو بچانے کی کتنی کوشش کی تھی؟

یاد رہے کہ بھوون بام کا شمار بھارت کے ان یوٹیوبرز میں ہوتا ہے جن کو دیکھنے والوں کی تعداد ملینز میں ہوتی ہے۔

جب کہ بھارت میں ڈبل میوٹنٹ کرونا وائرس، بلیک اور وائٹ پھپھوندی کے کیسز کی وجہ سے اموات رکنے کا نام نہیں لے رہیں۔

پڑوسی ملک میں یومیہ بنیادوں پر رپورٹ ہونے والے کیسز کی وجہ سے شعبۂ صحت پر بہت زیادہ بوجھ ہے، جس کی وجہ سے اسپتالوں میں مریضوں کی گنجائش ختم ہوگئی ہے جبکہ آکسیجن کی قلت بھی سنگین صورت اختیار کرچکی ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>