ویڈیو:ایک سے زیادہ شادی کریں،جیسے ہمارے نبی ﷺ نے زیادہ کی ہیں:فیروز خان

ایک سے زیادہ شادی کریں،اداکار فیروز خان کا مشورہ

معروف اداکار فیروز خان نے ایک سے زائد شادیوں کا مشورہ دے دیا،نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کے دوران فیرزو خان سے میزبان احسن خان نے پوچھا کہ فیروز خان تو ابھی بچہ تھا اور بہت جلد شادی کرلی کیا یہ بات سچ ہے؟ فیروز خان نے اس بات کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ نہیں مجھے تو مزید جلدی شادی کرنی چاہیے تھی۔

انہوں نے کہا کہ شادی ایک بہترین سیکھنے کا عمل ہے،شادی ایک نہیں بلکہ جیسے ہمارے نبی ﷺ نے زیادہ کی ہیں ویسے ہی ہمیں بھی زیادہ کرنی چاہئیں،اداکار فیروز خان کی شادی سیدہ علیزے فاطمہ سے 2018 میں ہوئی جب کہ دونوں کا ایک بیٹا ہے۔

فیروز خان اور اہلیہ علیزے کے درمیان گزشتہ سال علیحدگی کی خبریں بھی گردش کرتی رہیں، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی دونوں کی علیحدگی کی خبروں میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دونوں میں ذاتی رنجش کے باعث کچھ عرصہ قبل ہی علیحدگی ہوگئی تھی،فیروز خان نے شادی کے دو سال بعد شوبز سے کنارہ کشی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد وہ دوبارہ ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھ چکے ہیں،ان دنوں جیو ٹی وی پر نشر ہونے والا ان کا ڈرامہ خدا اور محبت سیزن تھری کافی مقبول ہورہاہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >