روس:رہائشی عمارت میں آتشزدگی،شہریوں کی بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل

روس کے شہر کوسٹرووما میں ایک رہائشی عمارت میں آگ لگی تو قریبی رہائشی افراد بچوں کو بچانے کے لیے سیوریج پائپ پر چڑھ گئے اور بڑے پیشہ ور انداز میں بچوں کو بحفاظت نیچے اتار لیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تین افراد بچوں کو بچانے کے لیے سیوریج پائپ پر چڑھے، ایک شخص نے ایک ہاتھ سے پائپ کو پکڑتے ہوئے بچے کو تھاما اور ایک میٹر دور کھڑے دوسرے شخص کو دیا پھر اس نے بچے کو نیچے کھڑے شخص کو دیا، تیسرے شخص نے بچے کو باحفاظت خاتون کے سپرد کر دیا۔ ان تین لوگوں تیسری منزل پر پھنسے بچوں کو ایک کے بعدایک کر کے نکال لیا۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر تیزی سے پسند کیا جا رہا ہے اور صارفین ان تینوں شہریوں کی تعریف کر رہے ہیں۔ صارفین کا خیال ہے کہ اس طرح بچوں کو بچانے والے کسی سپر ہیرو سے کم نہیں ہیں۔

جب کہ کئی صارفین نے ان کے اس اقدام پر خراج تحسین پیش کیا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >