عابد شیر علی کی ورزش اور پاجامہ خریدنے کے سوشل میڈیا پر چرچے

عابد شیر علی کی کچھ روز قبل لندن سے ایک ویڈیو جاری ہوئی جس میں وہ عجیب و غریب انداز میں ورزش کررہے ہیں۔ جبکہ عابد شیر علی کی لندن کے ہیرڈز میں پاجامہ خریدنے کی ایک تصویر بھی وائرل ہوئی۔

عابد شیر شیر علی کی یہ تصویر اور ویڈیو پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے دیکھنے کو ملے۔سوشل میڈیا صارفین نے اس پر دلچسپ میمز بھی بنائیں۔

کسی نے عابد شیر علی پر پاجامہ خریدنے پر طنز کیا کہ عابد شیر علی لندن میں بھی لنڈے کی عادتیں نہیں بھولے تو کسی نے کہا کہ عابد شیر علی کو شاہد خاقان عباسی کی پینٹ مل گئی۔

دوسری جانب عابد شیر علی کی ویڈیو پر بھی دلچسپ تبصرے ہوئے ۔ سوشل میڈیا صارفین عابد شیر علی کی ورزش کا مذاق اڑاتے رہے اور کہا کہ یہ قسم کی ورزش ہے جو عابد شیر علی کررہے ہیں، بھلا جینز پہن کر بھی کوئی ورزش کرتا ہے۔

عینی سحر نے تبصرہ کیا کہ واہ عابد شیر علی لندن پہنچ کر بھی لنڈے کی عادتیں نہیں بھولے

زہرہ آغا نے تبصرہ کیا کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی ذمے داری عابد شیر علی کے حوالے، عابد شیر علی مذاکرات کی تیاری میں مصروف۔۔۔

بیا علی نے تبصرہ کیا کہ عابد شیر علی کو خاقان عباسی کی اتری ہوئی پینٹ مل گئی

احتشام الحق نے تبصرہ کیا کہ عابد شیر علی کو سیاست آتی ہے جس نے پاکستان کی سب سے بڑی منسٹری سنبھالی تھی، کل تو ورزش والی ویڈیوں بھی دیکھی ہوگی آپ لوگوں نے، لیکن پڑھے لکھے اورسیز پاکستانیوں کو سیاست کا نہیں پتہ۔۔۔۔ واہ!!!

ساجد مغل نے عابد شیر علی کی ورزش کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ عابد شیر علی کی نایاب ویڈیو

ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ عابد شیر علی کے وزرش کے مختلف انداز

امین گورایا نے لکھا کہ عابد شیر علی لندن ہائیڈ پارک میں کھوتا مشقیں کرنے کے بعد منجی توڑ حملے کی تیاری کرتے ہوئے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >