عزیز الرحمان نامی درندے نے مدارس کوناقابل تلافی نقصان پہنچایا،مفتی پوپلزئی

لاہور میں مدرسے کے طالب علم سے زیادتی کے واقعے میں ملوث مفتی عزیز الرحمان کیخلاف پشاور کی مسجد قاسم خان کی مقامی اور غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی بھی بول اٹھے، انہوں نے ٹوئٹر پر مفتی عزیز الرحمان کیخلاف بیان دیا۔

مفتی شہاب الدین نے ٹویٹ میں شدید مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ عزیز الرحمان نامی درندے اور ذہنی مفلوج بندے کے فعل سے امن کے گہواروں مدارس کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،انتظامیہ سے سخت ترین کاروائی کا مطالبہ کرتا ہوں،مدارس کے انتظامی امور میں اصلاحات بھی وقت کی اشد ضرورت ہے،انتظامیہ آگے بڑھے ، ہم ان شاء اللہ شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ اس سے پہلے زنا کے مرتکب افراد کو سزائیں مولویوں سے پوچھ کر نہیں دی گئیں،عزیز الرحمان لعنتی سے مذہبی طبقہ برات کا اعلان کرچکا ہے،ان کی اسناد،عہدے منسوخ ہوچکے ہیں،ایف آئی آر درج ہوچکی ہے،اب باری ہے انتظامیہ کی ہے، انتظامیہ کارروائی آگے بڑھائے اور سخت ترین سزا دے۔

دوسری جانب لاہور میں مدرسے کے طالب علم سے زیادتی کے واقعے میں ملوث مفتی عزیز الرحمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں،پولیس نے ٹاؤن شپ میں چھاپہ مارا،پولیس کے مطابق ملزم مفتی عزیز الرحمان کی گرفتاری کے لیے ٹاؤن شپ کے مدرسے میں چھاپہ مارا گیا لیکن ملزم اپنے بیٹوں سمیت فرار ہو چکا تھا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

لاہور کے مدرسے میں استاد کی طالبعلم سے مبینہ زیادتی کی ویڈیو سوشل پر وائرل ہوئی تھی،مدرسے کے طالبعلم سے مبینہ زیادتی کے ملزم مفتی عزیز الرحمان نے کہا تھا کہ ویڈیو ڈھائی تین سال پرانی ہے اور طالبعلم صابر شاہ کو میرے خلاف استعمال کیا گیا،ہوش و حواس میں ایسا کوئی فعل نہیں کیا،مجھے نشہ آور چیز پلائی گئی۔

جمعیت علما اسلام نے مفتی عزیز الرحمان سے متعلق کہا ہے کہ جے یوآئی اس شخص کے کسی قول و فعل کی ذمہ دارنہیں،ایسے افراد کو واقعی سزا ملنی چاہیے، جے یو آئی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کرے گی۔

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ کسی ایک فرد کے انفرادی فعل کو مسجد اور مدرسے سے نہ جوڑا جائے،جس طرح کسی کالج اور یونیورسٹی میں ہونے والے ایسے کسی واقعہ کی ذمہ داری اس ادارے پرنہیں ڈالی جاسکتی اسی طرح مساجد اور مدارس کے خلاف بھی پراپیگنڈا بند ہونا چاہیے،واقعہ کی فرانزک تحقیقات کروائی جائیں۔

  • جیسے مغرب والے اپنے سفید فام دہشتگردوں کو پاگل کہہ کر اُسکی دہشتگردی کو ہلکا کر دیتے ہیں ایسے ہی مولوی پوپلا زنائی نے بھی اپنے پیٹی بھائی کو ذہنی مفلوج کہہ کر اُسکے گناہوں پر پردہ ڈال دیا
    کیونکہ ملکی قوانین اور اسلام مین ذہنی مفلوج پر حد/سزا ساکت ہو جاتی ہے

  • Populzai sahib first time in my life i agree with u on this issue. Indeed he shud be stoned to death or hang to death, no other punishment. this evil creature has no basis to roam here there freely. Justice must be prevailed and done. period!

  • Ye madrasson mein aam hota hai aur koi bhi maktabae fikar iss se mubarra nahin. Sab hee londay baazi mein mulawwis hain ..kuch hee feet door quran aur hadith ki kitaben hoti hain aur ye apne looti amal mein masroof hote hen.

    Ye to ek pakra gaya hai..


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >