سوشل میڈیا پر #AbsolutelyNot ٹاپ ٹرینڈ کیوں ہے؟

#AbsolutelyNot سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کیوں ہے؟

آج صبح سے ہی سوشل میڈیا پر ایک ٹرینڈ #AbsolutelyNot ٹاپ پر ہے۔ اسکی وجہ وزیراعظم عمران خان کا ایک بیان ہے جو وزیراعظم عمران خان نے امریکی صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے دیا تھا۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے امریکا کو افغانستان میں کارروائی کرنے کے لیے پاکستان میں اڈے دینے سے صاف انکار کر دیا۔

صحافی نے وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا کہ کیا آپ امریکہ کو افغانستان پر حملوں کیلئے اڈے دیں گے؟ جس پر وزیراعظم نے کہا کہ #AbsolutelyNot یعنی بالکل بھی نہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے اس جواب پر امریکی صحافی ہکابکا رہ گئے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے انٹرویو میں واضح کیا ہے کہ افغانستان میں ایکشن کے لیے پاکستانی زمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کے انکار کے بعد سوشل میڈیا پر یہ ٹرینڈ ٹاپ پر رہا جس میں مختلف سوشل میڈیا صارفین نے بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالا۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ عمران خان نے بہت بہادری سے انکار کیا ہے۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے لکھا کہ اس بیان کے بعد خان صاحب کی جان کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں، کچھ کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ امریکہ خان صاحب کو اقتدار سے ہٹانے کی کوشش کرے۔

امریکی صحافی کے ہکا بکا رہنے پر سلمان رضا نامی سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کیا کہ پاکستانی حکمرانوں سے "نہ” سننے کی عادت نہیں تھی نا انکو

انعام اکرام نے وزیراعظم کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ میں کسی کو چائے کے ساتھ بسکٹ نہیں دیتا اڈے دینا تودور کی بات ہے

حفیظ اللہ نے لکھا کہ امریکا افغانستان کے خلاف کارروائی کیلئے اڈوں کے مبینہ مطالبے پر وزیر اعظم عمران خان نے پاکستانی موقف واضح طور پر پیش کر دیا

فاطمہ نے لکھا کہ آخر کار پاکستانی خارجہ پالیسی کی واضح ڈائریکشن سامنے آگئی

علی شہزاد نے تبصرہ کیا کہ سی آئی اے کو پاکستان میں افغانستان میں کاروائی کے لیے ائیر بیسز دینے سے انکار اور #AbsolutelyNot کا کھرا جواب ۔قوم سے کیا ایک اور وعدہ پورا کر دکھایا۔پاکستان زندہ باد

نجیب اللہ شاہد نے وزیراعظم عمران خان کا پرانا کلپ ، جس میں وہ کہہ رہے ہیں ڈرون حملے نہیں ہونے دیں گے، شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ بالکل۔۔۔ آپ ہر محاظ پر پاکستان کو سر اٹھا کر چلا رہے ہیں

مدثر نے لکھا کہ عمران خان کی وہ بات یاد آگئی مجھے جس میں وہ کہتے ہیں۔ ” اپنے خوابوں کے لیے کمپرومائز کرلو لیکن اپنے خوابوں پر کمپرومائز نہ کرو۔”

ایک سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کیا کہ سپر پاور کو آنکھیں دکھانا، خان جیسے لیڈر کے لیے خطرے سے کم بھی نہ ہو گا، لیکن خان صاحب کا وعدہ تھا کہ میں اپنی قوم کو کسی کے سامنے جھکنے نہیں دوں گا

اسفندیار بھٹانی نے لکھا کہ اس جواب پر حیرت زدہ نظر آنے سے یہ پتہ چلتا ہے کہ انٹرویو لینے والے کو واضح طور پر اندازہ نہیں ہے کہ عمران خان کس کے خلاف یا اس کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔

اینکر کے حیران ہونے پر سلمان احمد کا لکھنا تھا کہ یہ مائیک ڈراپ لمحہ تھا۔

صحافی رضوان غلیزئی نے لکھا کہ آئیے اس بیان پر خان صاحب کو سراہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >