اداکارہ ایمن خان کا اپنا پرفیوم برانڈ لانچ،لیکن ان پر کڑی تنقید کیوں؟

معروف پاکستانی اداکارہ اپنے ایک حالیہ بیان کے باعث پھر سے خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔ انہیں اپنے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ادکارہ نے ایک پروگرام میں شرکت کے دوان بتایا کہ وہ اپنے نام سے ایک پرفیوم لانچ کرنے جا رہی ہیں جس کا نام ایم خان بائے کوہاسا رکھا گیا ہے۔ وہ اسی پرفیوم کی لانچنگ اور مارکیٹنگ کیلئے ایک ٹی وی شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے بتایا کہ اس کی قیمت صرف 4950 روپے ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ یہ قیمت رکھنے کا مقصد اسے ہر کسی کی پہنچ میں رکھنا اور دستابی کو یقینی بنانا ہے۔ اداکارہ کی اس بات پر سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے اور کئی سوالات اٹھائے اس قیمت کو صرف کہہ کر انہوں نے یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہے کہ قیمت بہت ہی کم رکھی گئی ہے۔

جب کہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ ان کی اس پرفیوم کی خوشبو "اودھ” سے لی گئی ہے جو کہ دنیا بھر میں بہترین اور مہنگی خوشبوؤں میں شمار ہوتی ہے۔ اس حوالے سے ایمن خان نے ایک پوسٹ بھی شیئر کی جس کے جواب میں صارفین نے انہیں خوب آڑے ہاتھوں لیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ مجھے لگا سستا 500 تک کا ہوگا۔ ایک اور صارف نے اپنا تبصرہ پیش کرتے ہوئے سوال کیا کہ اگر یہ سستا ہے تو پھر مہنگا کیا ہوگا؟

ہادی نامی صارف نے کہا کہ اتنے پیسوں میں غریب آدمی گھر کا راشن خرید سکتا ہے۔ صبا آغا نے کہا کہ اتنا مہنگا پرفیوم سن کر انہیں کہیں دل کا دورہ ہی نہ پڑ جائے، جبکہ امام نے کہا کہ اگر اتنا ہی سستا ہے تو منال کو چاہیے کہ سارے پرفیوم خود ہی خرید لے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>