عزیزالرحمان بدفعلی:اس کیس کی پیروی کرنے پر عمران خان کا شکریہ:شہزاد رائے

معروف گلوکار،موسیقار اور سماجی کارکن شہزاد رائےطالبعلم کے ساتھ بدفعلی کیس پر بول اٹھے، مفتی عزیزالرحمان کی گرفتاری پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا اور ٹویٹ میں لکھا کہ کہ ذاتی طور پر اس کیس کی پیروی کرنے پر عمران خان کا شکریہ، شہزاد رائے نے اپنی پوسٹ میں گرفتار مفتی عزیز الرحمان کی تصویر بھی شیئر کی۔

شہزاد رائے نے وزیراعطم کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے جب بھی وزیر اعظم سے بچوں کے تحفظ سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا تو انہوں نے گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور کہا کہ اس حوالے سے وہ جلد ہی ایک جامع پالیسی بنائیں گے اور اس مسئلے کے حل کیلئے عوامی سطح پر آگاہی مہم کا آغاز کرینگے،دیگر معروف شخصیات کی جانب سے بھی واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی جارہی ہے۔

جامعہ منظور الاسلامیہ کے برطرف عہدیدار مفتی عزیز الرحمان اور ان کے دو بیٹوں کو گرفتار کو طالبعلم سے بدفعالی کیس کے باعث گرفتار کیا گیا، سی آئی اے ماڈل ٹاؤن کے ڈی ایس پی حسنین حیدر کی سربراہی میں ٹیم نے میانوالی میں چھاپا مار کر مفتی عزیز الرحمان کو گرفتار کیا تھا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >