مفتی عزیز کے بعد مفتی قوی کی نازیبا حرکات کی ویڈیو لیک،سوشل میڈیا کا شدید ردعمل

مفتی عزیز کے بعد مفتی قوی کی نازیبا حرکات کی ویڈیو لیک،سوشل میڈیا کا شدید ردعمل

گزشتہ دنوں ایک طالب علم  کو جنسی استحصال کا شکار بناتے لاہور کے ایک مفتی عبدالعزیز کی ویڈیو منظر عام پہ آنےکے بعد مفتی عبدالقوی کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ شرم ناک حرکتیں کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

مفتی عبدالعزیز  ویڈیو لیک کے بعد گرفتار ہوئے اور انہوں نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ابھی یہ معاملہ ٹھنڈا ہوا نہیں تھا کہ مختلف تنازعات کا شکار رہنے والے مفتی عبدالقوی کی ایک ویڈیو سامنے آگئی جس میں وہ کسی کے ساتھ ویڈیو کال پر برہنہ حالت میں شرمناک حرکتیں کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین ابھی مفتی عبدالعزیز کے واقعے کو بھولے نہیں تھے کہ یہ واقعہ رونما ہوگیا جس پر صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آرہا ہے، اور اس وقت ٹویٹر پر "مفتی قوی”  کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈنگ پر ہے،صارفین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مذہبی شخصیات کیلئے برا وقت ہے ایک کے بعد ایک واقعہ معاشرے میں پائی جانے والی  فرسٹریشن کی عکاسی کررہا ہے۔

حمزہ کلیم بٹ کا کہنا تھا کہ ایسے لوگوں کو  مفتی مت کہا جائے، یہ برے سے برے لوگوں سے بھی بدتر ہیں، ان جیسے لوگوں کو  سرعام پھانسی دی جانی چاہیے۔

سیدہ ترمذی  نے لکھا کہ وقت نے ثابت کردیا کہ قندیل بلوچ نے مفتی عبدالقوی کے بارے میں جو کچھ کہا تھا وہ سب سچ تھا۔

ایک اور صارف نے  مفتی عبدالقوی کو خاتون کے ہاتھوں پڑنےو الے تھپڑ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ  غلط وقت پر صحیح تھپڑ۔

شہریار حیدر نامی صارف  نے مشہور پورن ویب سائٹ کے  لوگو کو "مفتی ہب”  کے لوگو میں تبدیل کرکے لکھا کہ مفتی عبدالقوی نے اس ویب سائٹ کا  آغاز کردیا ہے۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ   وہ وقت دور نہیں جب ایسے مفتی موبائل ریکارڈنگ کو حرام قرار دینے کا فتویٰ جاری کردیں گے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اسلام کا لبادہ اوڑھے ایسے لوگوں کو مفتی سمیت دیگر القابات سے نہیں نوازا جانا چاہیے، ان جیسے لوگوں کی وجہ سے دنیا بھر میں اسلام  اور مسلمان بدنام ہوتے ہیں، انہیں سرعام پھانسی دی جانی چاہیے۔

  • Although we are against any kind of such activities and should be punished whether done by a mufti or any a mutta preacher. But here you should notice clearly that some people (sect) targeting Islam indirectly and trying to blame the Islamic Schools for that deliberately. If you trace the links who are behind this, you will get these SHIA’s/Qadiyaani’s are behind this (Sorry to say but it’s the reality). They have nothing to do with Islam, WALLAH they and Qadiyaani have almost the same beliefs but these shits are everywhere like cockroaches on social media supported by so-called neighbor Muslim(so-called again) country and try their best to malign the Islamic values in one way or the other. So please look into the person detail who is posting and understand their main goal behind it. He will be either Qadiyaani or Shitt’s.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >