پاکستان آزاد ملک ہے،اپنی مرضی سے جیئیں،یاسر کا بشریٰ انصاری کو پیغام

 

پاکستان کی لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری اذان سمیع کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد تنقید کی زد میں رہیں،اداکارہ کے دفاع میں اداکار یاسر حسین نے انسٹاگرام پر پیغام جاری کردیا، یاسر حسین نے بشری انصاری کو مخاطب کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ پاکستان ایک آزاد ملک ہے لہٰذا آپ کا جو دل چاہے، آپ وہ کریں،

آپ ایک لیجنڈ ہیں اور کافی لوگ ہیں جو تنقید کرتے ہیں اور منفی تبصرے کرتے ہیں،آپ ناقدین کی پراہ نہ کریں،خوش رہیں اور ہم آپ سے بہت محبت کرتے ہیں۔

اس سے قبل مارننگ شو کی میزبان ندایاسر نے بھی بشریٰ انصاری کی حمایت میں پیغام جاری کیا تھا، ندا یاسر نے یاسر نواز اور بشریٰ انصاری کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں آپ سے پیار ہے، آپ اپنی زندگی انجوائے کریں کیونکہ آپ اس کی حقدار ہیں،

چند روز قبل بشریٰ انصاری کو سلطانہ صدیقی کے گھر شادی کی تقریب میں ڈانس کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا جس پر ساتھی اداکاراؤں نے ان کی حمایت کی تھی،ناقدین کی تنقید سے تنگ آکر بشریٰ انصاری نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا تھا کہ میں گزشتہ 3 ماہ سے شدید غم میں مبتلا ہوں، اور شاید یہ غم ہماری آخری سانسوں تک ہمارے ساتھ رہے گا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >