آپ کی بیویوں کو آپ کے کرتوت بتاؤں گی:حریم شاہ کی فاروق ستار اور فیاض الحسن چوہان کو دھمکیاں

مشہور ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کہا ہے کہ فاروق ستار اور فیاض الحسن چوہان میرے بارے میں بے بنیاد باتیں پھیلا کر لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش مت کریں کیونکہ اگر میں نے زبان کھولی تو ان دونوں کی اصلیت لوگوں کے سامنے آجائے گی۔

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ فیاض الحسن چوہان سے متعلق مثبت بات کی اور ان کی اصلیت چھپائی کیونکہ میں ان کی عزت کرتی تھی اور ان کے سیاسی کیریئر کو نقصان پہنچانا نہیں چاہتی تھی، میں نے کبھی فیاض الحسن چوہان کی اصلیت میڈیا کے سامنے نہیں رکھی۔

انہوں نے کہا کہ فیاض الحسن چوہان پہلے اپنی بیویوں کے ساتھ انصاف کریں، مجھے اور میرے اللہ کو آپ کی اصلیت معلوم ہے کہ آپ کیسے انسان ہیں، اگر آپ نے میرا نام لے کر بے بنیاد باتیں کرنا نہ چھوڑیں تو میں آپ کی اصلیت عمران خان کو بتادوں گی۔

حریم شاہ نے فاروق ستار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایسے جھوٹ مت بولیں کہ میں آپ سے ملنے کیلئے آئی تھی، آپ پچھلے چھ مہینوں سے مجھ سے ملنے کیلئے کوششیں کررہے تھے اور آپ کو مجھ سے ملنے کا اشتیاق تھا۔

انہوں نے کہا کہ فاروق ستار صاحب آپ خود مجھ سے ملنے کراچی کے میریٹ ہوٹل کے کمرے میں چل کر آئے تھے میں آپ سے ملنے نہیں آئی، آپ اب عوام سے جھوٹ مت بولیں کہ حریم شاہ آپ سے ملنے آئیں اور تب آپ کو پتا چلا کہ حریم شاہ آپ سے ملنے آئی ہے ایسی جھوٹی باتوں کو ثابت کرنے کیلئے میرے پاس آپ کی چھ ماہ کی کالز کا ریکارڈ اور واٹس ایپ چیٹ موجود ہے۔

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام کے آخر میں کہا آپ دونوں اس قابل نہیں ہیں کہ میں آپ کے ساتھ اپنا نام جوڑوں، آپ لوگ تو سچی بات عوام کو نہیں بتاسکتے کیونکہ آپ کے کرتوت بتانےوالے نہیں ہیں، مگر میں نے کوئی ایسا کام نہیں کیا اور نہ ہی میں آپ کی زرخرید ملازمہ ہوں کہ آپ کی جھوٹی باتوں کو برداشت کرلوں، آپ لوگ تو سچ نہیں بول سکتےعوام کیلئے سیاست کیسے کریں گے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >