عمران خان پر وکٹم بلیمنگ کا الزام لگانیوالی حنا بٹ خود اسی الزام کی زد میں

لڑکا لڑکی کو بلیک میل کرنیوالے درندے عثمان مرزا سے متعلق حناپرویز بٹ بھی "وکٹم بلیمنگ” کے الزامات کا شکار۔۔ کچھ روز قبل حنا پرویز بٹ نے بھی وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ان پر وکٹم بلیمنگ کا الزام لگایا تھا۔

لڑکا لڑکی کو بلیک میل کرنیوالے درندے عثمان مرزا کی ہر طرف سے مذمت کی جارہی ہے۔ ن لیگی رہنما حناپرویز بٹ نے اسکی مذمت کرتے ہوئے نوجوانوں کو مشورہ کیا دیا کہ خود بھی وکٹم بلیمنگ کے الزم کا شکار ہوگئیں ۔ جس پر حنا پرویز بٹ نے ٹویٹ ہی ڈیلیٹ کردیا

حنا پرویز بٹ کچھ روز قبل اپنے ٹوئٹر پیغام اور مختلف ٹاک شوز میں وزیراعظم عمران خان پر وکٹم بلیمنگ کا الزام لگارہی تھیں ۔حنا بٹ نے وزیراعظم کے خواتین کے لباس سے متعلق بیان پر مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروائی اور مطالبہ کیا کہ وزیراعظم اپنے بیان پر معافی مانگنے اور مستعفی ہوجائے۔

حنا بٹ نے قرارداد میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا خواتین کے ساتھ ریادتی کے متعلق بیان انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے، فحاشی اور جنسی تشدد کا خواتین کے لباس سے کوئی تعلق نہیں ہیں۔ عمران خان کا یہ بیان وزیراعظم آفس کی تذلیل ہے۔

کچھ روز قبل ایک ٹاک شو میں حنا پرویز بٹ نے وزیراعظم عمران خان پر Rape Apologist کا الزام لگایا اور کہا کہ وزیراعظم عمران خان خواتین سے زیادتیوں کا الزام کپڑوں کو ٹھہرارہے ہیں۔

حنا پرویز بٹ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ عثمان مرزا جیسے درندے نے جو کچھ کیا اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ایسے شخص کو جیل سے باہر نہیں آنا چاہئے

حنا پرویز بٹ نے مزید کہا کہ کیا یہ ضروری نہیں کہ ہم اپنے بچوں اور بچیوں کو سمجھائیں کہ وہ کیوں باہر جا کر ان جیسے درندوں کا نشانہ بنتے ہیں۔ ہمارے نوجوانوں کو بھی اپنے رویے پر نظرثانی کی ضرورت ہے

حنا پرویز بٹ جو عمران خان پر وکٹم بلیمنگ کا الزام لگارہی تھی خود اس الزام کی زد میں آگئیں اور ٹویٹ ہی ڈیلیٹ کردیا۔

حنا بٹ پر الزام لگانےوالوں میں ریما عمر سب سے آگے تھیں ۔ ریما عمر نے حنابٹ کے ٹویٹ کو قوٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مکروہ بات کی ،آپ کا بیان اور سی سی پی او کا بیان مختلف نہیں ہے جس میں اس نے کہا تھا کہ موٹر وے عصمت دری کا نشانہ بننے والی خاتون احتیاطی تدابیر اختیار کرے۔

ریماعمر نے مزید کہا کہ ہم متاثرین کو لیکچر دینے کی بجائے مجرموں کی مجرمانہ کارروائیوں پر کیوں توجہ نہیں دے سکتے ہیں؟کون سنگدل ہے جو یہ کہتا ہے کہ متاثرہ افراد کسی بھی طرح سے ذمہ دار تھے؟

ایک فیشن بلاگر نتاشا کنڈی کا کہنا تھا کہ حنا پرویز بٹ پوچھ رہی ہیں ، نوجوان باہر کیوں جاکر عثمان مرزا جیسے لوگوں کا شکار بنتے ہیں؟ اس کے مطابق نوجوان باہر جاتے ہیں اور جان بوجھ کر شکار بن جاتے ہیں ۔۔ لہذا بنیادی طور پر نوجوانوں کو باہر نہیں جانا چاہئے!

https://twitter.com/NatashaKLondon/status/141381567981235814

معروف گلوکار شہزادرائے کا کہنا تھا کہ یہ سچ ہے کہ ظالم کو کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہئے لیکن اسی لمحے مظلوم کو تنقید کا نشانہ بنانا نہایت نامناسب ہے۔ یہ ایسا ہی ہے کہ چوری ہو جاۓ اور آپ کہیں کہ گھر والوں کا قصور ہے کیونکہ کنڈی کمزور تھی

عاصی کا کہنا تھا کہ یہ "اگر مگر” اس سوسائٹی کا اصل چہرہ ہے کیا فرق رہ گیا وہ موٹروے ریپ کیس پہ CCPO اور منتخب نمائندے حنا پرویز بٹ میں؟؟؟

اس پر دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی اپنی رائے دی اور کچھ نے حناپرویز بٹ کے ٹویٹ کو سراہا اور کچھ نے کہا کہ آپکو یاد ہوگا جب ایسی ہی بات عمران خان نے کی تھی تو آپ ان پروکٹم بلیمنگ کا الزام لگانے میں پیش پیش تھیں۔

فرزانہ نے حنابٹ کو جواب دیا کہ جب وزیراعظم نے فحاشی اور اسکے آفٹر میتھ کا کہاتھا تو یہی محترمہ وکٹم بلیمنگ کا شور مچارہی تھی۔ ہر معاشرےکا اپناکلچر اور اپنےسوشل نومز ہوتےہیں۔

اظہر مشوانی کا کہنا تھا کہ اس خاتون کی اپنی حرکات دیکھیں اور لیکچرز دیکھیں

https://twitter.com/MashwaniAzhar/status/1413795198111518721

ایک سوشل میڈیاصارف نے حنابٹ کے بیان کو سراہتے ہوئے لکھا کہ پہلی دفعہ کوئی اچھی بات کی ہے

نوید رحمان نے تبصرہ کیا کہ شکر یہ بات پی ٹی آئی سے کسی نے نہیں کہی ورنہ Rape Apologist کا ٹیگ لگ جانا تھا

اشتیاق مہند کا کہنا تھا کہ اس بی بی کا مطلب ہے بچیا گھر میں بیٹھ جائیں باہر نہ نکلیں۔کیونکہ باہر درندے گھوم رہیں ہیں۔

ذکی نے حنابٹ کی بات کو ڈبل سٹینڈرڈ قرار دیتے ہوئے لکھا جب موٹروے پر ریپ کیس پر لاہور کے ڈی پی او نے کہا تھا ادھی رات کو خاتون کیوں نکلی نا نکلتی تو واقعہ نا ہوتا تو ان جیسے نے آسمان اٹھا لیا تھا کے ڈی پی او نے غلط بات کی اب یہ بھی ایسی ہی بات کر رہی ہے

محمد نشاف نے تبصرہ کیا کہ لیکن یہی بات جب عمران نے کی تو سر آسمان پر اٹھایا تھا حاص کر آپ نے کہ لباس کا اسے کیا تعلق جبکہ آج خود عورتوں کو گھر میں بند کرنے کا ٹیوٹ کرتی ہو ۔ واقعی یہ سچ ہے کہ اگر عورت دین سے دور ہو تو وہ فتنہ بن جاتی ہے

  • Dost ke dost ke flat mein apni GF ko thokne gaya tha ke kuch ghunday aur agaye unhone na sirf ye ke larki ko thoka balke larke ko bhee thoka. Video bhee banai , maara bhi aur black mail ker ke paise bhee liye.

    Iss darinda sift insaan ka modus operandi yehi tha , 2 badan jo bagher nikah ke chori chupe milne ko betaab hote the , unki rang mein 6 7 bande aaker bhang daal dete the aur bechare mazloom aur masoom couple jo sirf sex ki tamamna rakhte the buhat kuch kho dete the.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >