کیا واقعی مریم نواز نے نوازشریف کی فوٹوشاپڈ تصویر پر مبنی ٹویٹ کیا؟

مریم نواز نے مبینہ طور پر اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ کی جسے اس نے کچھ ہی دیر بعد ڈیلیٹ کردیا۔ اس ٹویٹ میں ایک طرف مریم نواز کی تو دوسری طرف نوازشریف کی تصویر ہے۔

مریم نواز نے مبینہ تصویر شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ کشمیر سے رشتہ بہت پرانا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس ٹویٹ کا پوسٹمارٹم کیا تو مریم نواز کے ٹوئٹر ہینڈلر نے مبینہ طور پر فورا ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا۔ مریم نواز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ چلانے والے نے اگرچہ ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا لیکن سوشل میڈیا صارفین نے سکرین شاٹ محفوظ کرلیا۔

تصویر میں دیکھاجاسکتا ہے کہ مریم نواز اور نوازشریف آزادکشمیر میں ہیں جبکہ دونوں تصاویر میں درخت، پتے، زمین کی رنگت ایک جیسے ہیں۔

نوازشریف کی جو تصویر استعمال کی گئی وہ دراصل لندن کی تھی، جسے ایک سوشل میڈیا صارف نے شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ پورے پاکستان میں اگر نواز شریف کو کوئی مزید ذلیل کروا رہا وہ تو اسکی بیٹی مریم نواز ہے

مریم نواز کے ٹویٹ کا سکرین شاٹ شئیر کرتے ہوئے شہبازگل نے مریم نواز پر طنز کیا کہ میاں صاحب جب سے اس مقام سے ہلے شائد وقت بھی ٹھہر گیا کچھ بھی تبدیل نہیں ہوا- ایک پتہ بھی نیا نہیں پھوٹا-

مریم نواز پر طنزیہ وار کرتے ہوئے شہباز گل نے مزید کہا کہ کمال ہے جعلسازی میں مقام ہے محترمہ کا ٹرسٹ ڈیڈ جعلی، قطری خط جعلی، کیلبری فونٹ جعلی، انقلاب جعلی اور کشمیر سے محبت بھی جعلی محترمہ صرف اس وقت سچ بولتی ہیں

علی سلمان علوی نے تبصرہ کیا کہ جعلسازی سے رشتہ بہت پرانا ہے ۔ کیلبری کوئین کے بعد مریم صفدر نے فوٹو شاپ کوئین کا ٹائٹل بھی اپنے نام کر لیا۔ دُخترِ انقلاب نے نوازشریف کی آزاد کشمیر میں فوٹو شاپڈ تصویر ٹویٹ کرنے کے بعد ڈیلیٹ کر دی۔

شہباز گل نے ٹویٹ پر ن لیگی سپورٹرز شہباز گل کے پیچھے پڑگئے اور کہا کہ آپ جھوٹ بول رہے ہیں، مریم نواز نے کوئی ایسا ٹویٹ نہیں کیا۔ کچھ ن لیگی سوشل میڈیا صارفین تو شہبازگل کو ماں بہن کی گالیاں دینے پر اتر آئے اور انتہائی نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے رہے۔

شہباز گل کو جواب دیتے ہوئے ن لیگ کے سوشل میڈیا ہیڈ علی خان یوسفزئی نے جواب دیا کہ یہ مریم نواز کا ٹویٹ ہے ، حکومتی وسائل استعمال کرکے گوئبلز کی اولاد پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے سرکاری ملازمین سے مریم نواز کے جعلی ٹیویٹ کی ٹصویر شئیر کررہے ہیں

علی خان یوسفزئی نے مزید کہا کہ جوزف گوئبلز کو پروپیگنڈے کا باوا سمجھا جاتا تھا ۔ لیکن شہباز گل، جدید پروپگنڈے اور جھوٹ بولنے میں کمال کرتے ہیں

افضال بھٹی نے کہا کہ آپ کو پتہ بھی ہے کہ یہ تصویر جعلی ہے اور آپ ہی کے سیل نے اس کو فوٹو شاپ کیا ہے اور پھر بھی اس طرح کی نیچ حرکتیں کرکے صرف آپ خود کو گرا رہے ہیں سیاست میں اخلاقیات کا دامن نہ چھوڑیں


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >