افغانستان سے بھارت کے سفارتی عملے کی واپسی، سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

افغانستان سے بھارت کے سفارتی عملے کی واپسی، سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد جیسے ہی کنٹرول طالبان کے پاس آیا بھارتی سفارت کاروں اور مبینہ طور پر ‘را ایجنٹس’ نےافغانستان سے واپسی کا سفر شروع کردیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان سے بھارتی سفارت کاروں کی واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے شہر قندھار میں موجود بھارتی قونصل خانے سے تمام سفارتی عملے کو واپس بلوالیا ہے۔

واقعہ پر سوشل میڈیا صارفین بشمول بھارتی صارفین نے ایسے ایسے دلچسپ تبصرے کیے کہ دیکھنے اور پڑھنے والے خوب محظوظ ہورہے ہیں۔

صارفین نے بھارتی فلموں کے مناظر سے ہی اس واقعے پر تبصرے کیے، ایک صارف نے نواز الدین صدیقی کی ویب سیریز کے ایک سین کا منظر ٹویٹ کیا جس پرلکھا تھا کہ "میرے اندر کو کچھ کرنے کی طاقت ہی نہیں بچی”۔

صارف نے یہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ قندھار میں انڈین آرمی کی موجودہ صورتحال افغانستان میں بھارت کا خاتمہ ہوگیا۔

ایک اور صارف نے بھارتی فلم میں جرائم پیشہ افراد کے موٹر سائیکل پر سوار ہوکر بھاگنے سے اس واقعہ کو تشبیہ دی اور کہا کہ بھارتی افغانستان سے بھاگتے ہوئے۔

ٹویٹر صارف نےمودی کے حامیوں کو انڈر گراؤنڈ ہونے کا طنز کرتے ہوئے لکھا کہ افغانستان سے بھارتی دہشت گرد سفارت کاروں کی واپسی۔

ایک اور صارف نے بھارتی فلم کا منظر پوسٹ کیا جس میں ایک شخص دوسرے کو کہتا ہے کہ ایک دوسرے کی جانب دیکھے بغیر سیدھے چلو۔

ایک صارف نے قندھار میں بھارتی سفارت خانے کی عمارت کی تصویر پوسٹ کی اور لکھا کہ فرنشڈ گھر کرایے کیلئے خالی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >