مریم کے نوازشریف کوکشمیر پہنچانے پر سوشل میڈیا صارفین نوازشریف کو کہاں پہنچاتے رہے؟

گزشتہ روز مریم نواز نے مبینہ طور پر اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ کی جسے اس نے کچھ ہی دیر بعد ڈیلیٹ کردیا۔ اس ٹویٹ میں ایک طرف مریم نواز کی تو دوسری طرف نوازشریف کی تصویر ہے اور کیپشن دیا تھا کہ کشمیر سے رشتہ بہت پرانا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس ٹویٹ کا پوسٹمارٹم کیا تو مریم نواز کے ٹوئٹر ہینڈلر نے مبینہ طور پر فورا ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا

تصویر میں مریم نواز اور نوازشریف آزادکشمیر میں ہیں جبکہ دونوں تصاویر میں درخت، پتے، جھاڑیاں، پانی کا بہاؤ، زمین کی رنگت ایک جیسے ہیں۔ نوازشریف کی جو تصویر استعمال کی گئی وہ دراصل لندن کی تھی جو نوازشریف نے کچھ عرصہ قبل اپنے ایک ورکر کیساتھ بنوائی تھی۔

مریم نواز کے ٹویٹ کا سکرین شاٹ شئیر کرتے ہوئے شہبازگل نے مریم نواز پر طنز کیا کہ میاں صاحب جب سے اس مقام سے ہلے شائد وقت بھی ٹھہر گیا کچھ بھی تبدیل نہیں ہوا- ایک پتہ بھی نیا نہیں پھوٹا۔

مریم نواز پر طنزیہ وار کرتے ہوئے شہباز گل نے مزید کہا کہ کمال ہے جعلسازی میں مقام ہے محترمہ کا ٹرسٹ ڈیڈ جعلی، قطری خط جعلی، کیلبری فونٹ جعلی، انقلاب جعلی اور کشمیر سے محبت بھی جعلی محترمہ صرف اس وقت سچ بولتی ہیں

مریم نواز کی طرف سے شئیر کردہ فوٹوشاپڈتصویر سوشل میڈیا صارفین کے لئے کل سے تفریح کا باعث بن چکی ہے، پہلے سوشل میڈیا صارفین اس پر طنزیہ تبصرے کرتے رہے کہ مریم نواز نے کمال ہی کردیا، لندن دوائی لینے گئے اپنے والد کو فوٹوشاپ کی مدد سے آزاد کشمیر لے آئی۔

بات صرف یہی نہیں رکی بلکہ نوازشریف کی تصویر پر دلچسپ میمز بننا شروع ہوگئیں۔ مریم نواز نے تو اپنےلندن گئے والد کو فوٹو شاپ کی مدد سے آزاد کشمیر پہنچایا لیکن سوشل میڈیا صارفین نے نوازشریف کو نہ صرف پاکستان کے مختلف مقامات بلکہ چاند اور مریخ تک پہنچادیا۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے تو نوازشریف کو وزیراعظم ہاؤس پہنچادیا۔ جہاں وزیراعظم عمران خان آرمی چیف سے ملاقات کررہے ہیں

ڈاکٹر نبیل نامی سوشل میڈیا صارف نے تو حد ہی کردی، نوازشریف کو یوروکپ کے گراؤنڈ تک پہنچادیا۔

فیصل ملک نے تو نوازشریف کو منی ہیسٹ کا کردار بنادیا

فیاض راجہ نے تبصرہ کیا کہ کشمیر سے نواز شریف کا رشتہ بہت پرانا ہے۔

شجاعت علی نامی اور دانش سوشل میڈیا صارف نے نوازشریف کو چاند پر پہنچادیا۔

ولید راجپوت نے لاہور میں ہونیوالی بارش کی ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ بارش سے رشتہ پرانا

تنویر اشرف نے عمران خان کی ممنون حسین کے ہاتھوں حلف لینے والی تصویر شئیر کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ بس نہیں چل رہا خان صاحب کے ہاتھ سے حلف نامہ چھین کے بھاگ جاۓ استاد۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے ایک کرکٹ میچ سے مقبول ہونیوالے نوجوان (جس کی میمز آج بھی سوشل میڈیا کی زینت بنی رہتی ہیں) کے ساتھ تصویر کردی

حلیمہ نے نوازشریف کی عمران خان کی ایک پرانی تصویر کیساتھ میمز شئیر کرکے تبصرہ کیا کہ نوازشریف اپنے پرانے دوست کیساتھ۔

دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی دلچسپ میمز شئیر کیں


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >