فائرنگ کرنیوالا شخص علی امین گنڈاپور؟ ابصارعالم اور خواجہ سعد کے دعوؤں کی حقیقت

 

گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما و وفاقی وزیر مراد سعید لیگی رہنما فاروق حیدر کے حلقے میں انتخابی مہم کےلیے جارہے تھے کہ ان کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے پتھراؤ اور ہوائی فائرنگ شروع کردی۔وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور بھی مرادسعید کے ہمراہ تھے۔

مراد سعید اور علی امین گنڈاپور کے قافلے پر پہاڑوں سے ن لیگی کارکنوں نے پتھراؤ شروع کردیا جبکہ تحریک انصاف کے لوگوں کو ڈرانے کیلئے ہوائی فائرنگ بھی کی جاتی رہی اس دوران ایک گولی مراد سعید کے قافلے میں شامل گاڑی پر بھی لگی لیکن کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس پر مسلم لیگ ن نے تو کوئی جواب نہیں دیا ، الٹا حسب معمول مخالفین پر الزام دھرنے کیلئے ایک ویڈیو سامنے لے آئی اور دعویٰ کیا کہ علی امین گنڈاپور آزادکشمیر میں لوگوں کو ڈرانے کیلئے فائرنگ کررہا ہے۔خواجہ سعد رفیق اور ن لیگ کے حامی صحافی ابصارعالم نے ایک ویڈیو شئیرکی جس میں فائرنگ کرنیوالے شخص کی شکل نظر نہیں آرہی تھی اور دعویٰ کیا کہ سفید لباس میں ملبوس لمبے بالوں والا شخص علی امین گنڈاپور ہے

ابصارعالم نے بھی ویڈیو شئیر کی جس میں ایک لمبے بالوں والے شخص کو فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے اور اسکا چہرہ واضح نظر نہیں آرہا، ابصارعالم نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے طنز کیا کہ ملئے اور خوش آمدید کہئے پاکستان کے وفاقی وزیر برائے کشمیر کو

صرف ابصارعالم نہیں خواجہ سعد رفیق بھی جعلی ویڈیو شئیر کرتے رہے اور دعویٰ کرتے رہے کہ یہ علی امین گنڈاپور ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ یہ کشمیر فتح کرنے نکلے ہیں، بیلٹ حاصل کرنے کیلئے بُلٹ کا آزادانہ استعمال کُھلی غنڈہ گردی انکی بے شرمی کی کوئی حد نہیں الامان شراب کو شہد کہنے والے اسےکیا کہیں گے ۔۔؟

ابصارعالم اور خواجہ سعد رفیق کے ٹویٹ کا سوشل میڈیا صارفین نے خوب پوسٹمارٹم کیا،

آزادکشمیر الیکشن کمپین سے متعلق اپڈیٹ دینے والے ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے تبصرہ کیا کہ علی امین گنڈاپور نے تو اس دن نیلے کپڑے پہنے ہوئے تھے اسلئے پروپیگنڈا کام نہیں کرے گا۔

ریان نامی سوشل میڈیا صارف نے فائرنگ کرنیوالے شخص کی ایک تصویر شئیر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فائرنگ کرنیوالے شخص کی داڑھی ہے جبکہ علی امین گنڈاپور کی داڑھی نہیں ہے۔

ریان نے حقیقت بتاتے ہوئے تبصرہ کیا کہ جھوٹ ، بے ایمانی ، بے شرمی ، غلاظت ، فحش صحافت ، پاکستان میں ن لیگ اور جرنلزم کا حصہ ہیں ، یہ سب تحریک انصاف کے اندھے مخالفین کے لئے جائز ہے۔

علی امین گنڈا پور آج داڑھی کے بغیر نیلے رنگ کے لباس میں تھا لیکن یہ داڑھی والا لڑکا سفید لباس میں تھا۔وہ علی امین گنڈا پور نہیں ہیں لیکن ابصار عالم یقینا لفافہ ہے۔

ڈاکٹر فاطمہ کا کہنا تھا کہ تصویر میں نظر آنے والا شخص شہزاد مرزا ہے۔

عابد نے تصاویر شئیر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ شخص شہزادمرزا ہے، عابد نے لکھا کہ ہمیشہ کی طرح پٹواری صحافی عرف ابصار عالم جھوٹ پھیلاتے ہوئے

ڈاکٹر شہباز گل نے ابصار عالم کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ن لیگ کی قیادت کے قرب اور ن لیگ کے نمک کی تاثیر ہی ایسی ہے کہ جو کھا لیتا ہے، سچ سے دور ،جھوٹ، فراڈ اور پروپیگنڈہ میں نامور ہو جاتا ہے یہ علی امین گنڈا پور نہیں ہیں سب اچھی طرح جانتے ہیں کہ علی امین کی داڑھی نہیں ہے۔ اور اس شخص کی داڑھی ہے۔ لیکن آپکو ہدایت نہیں آ سکتی

یہ علی امین گنڈاپور نہیں ہیں۔ ابصار عالم ن لیگ کیلیے جھوٹا پراپیگنڈا کرکے اپنے ن لیگی لیڈرز سے وفاداری نبھا رے ہیں


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >