جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، ٹرین کے نیچے آنے والا بزرگ زندہ بچ گیا

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، ٹرین کے نیچے آنے والا بزرگ زندہ بچ گیا

دنیا بھر میں روزانہ سینکڑوں لوگ حادثات کا شکار ہوکر اپنی جان گنوا بیٹھتے ہیں مگر ان حادثات میں چند خوش نصیب ایسے بھی ہوتے ہیں جو موت کے منہ سے واپس آتے ہیں، ایسے خوش نصیبیوں کیلئے ہی کہا جاتا ہے کہ جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔

گزشتہ روز بھارت میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ حادثہ پیش آیا جس میں ضعیف شخص کا زندہ بچ جانا کسی معجزے سے کم نہیں تھا۔

بھارتی خبررساں ادارے نے گزشتہ روز بھارتی شہر ممبئی کے کلیان ریلوے اسٹیشن پر پیش آنے والے اس حادثے کی ویڈیو شیئر کی جس میں ٹرین کے نیچے آنے والا ایک ضعیف شخص بالکل زندہ سلامت طور پر باہر آتا ہے۔

واقعہ سے متعلق بھارتی ریلوے حکام کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں تفصیلات بتائیں گئیں جس کے مطابق واقعہ اتوار کے روز دوپہر میں پیش آیا جب 70 سالہ ہری شنکر نامی بزرگ نے ٹرین نظر آنے کے باوجود ٹریک پار کرنے کی کوشش کی۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹریک کے درمیان میں ہری شنکر توازن بگڑنے کی وجہ سے گرگئے اور ٹرین کے نیچے پھنس گئے، اسی وقت ٹرین ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگائے جس کی بدولت ہری شنکر کی جان بچ گئی۔

منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چند لوگ ٹرین کے نیچے سے ایک شخص کو باہر نکلنے کیلئے مدد کررہے ہیں جس کے بعد ہر شنکر باہر نکلتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

واقعہ کے بعد ریلوے انتظامیہ نے کلیان ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 4 کو عارضی طور پر ٹرینوں کی آمدورفت کیلئے بند کردیا، ایمرجنسی بریک لگانے والے ٹرین کے دونوں ڈرائیورز کو 2ہزار بھارتی روپے انعام بھی دیا گیا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>