سرکاری گاڑی میں بکرے منتقل کرنے کی تصویر پر شہباز گل کا تبصرہ

سرکاری گاڑی میں بکرے منتقل کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے بکروں کو اسلام آباد سے لاہور منتقل کرنے والی سرکاری گاڑی کی تصویر شیئر کردی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر شہباز گل نے ٹویٹر پر اسلام آباد سے لاہور سفر کرتی ایک سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی کی تصویر شیئر کی جس کی بیک سکرین سے گاڑی میں بندھے بکرے واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں۔

ڈاکٹر شہباز گل نے تصویر شیئر کے ساتھ گاڑی میں بکرے لے جانے والے پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ چلیں سرکاری گاڑی پر اگر آپکو ترس نہیں بھی آیا تو کم از کم بکروں پر ہی ترس کر لیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اسلام آباد سے لاہور بکروں کو اس طرح ٹرانسپورٹ کرنا سرکاری گاڑی سے بھی زیادتی ہے اور بکروں سے بھی۔ یہ نیا پاکستان ہے۔سرکاری افسران کو بھی اپنے کنڈکٹ کو بہتر کرنا پڑے گا۔سرکار گاڑی اس لئے نہیں دیتی۔

  • جب سرکار ایک ایک افسر کو چار چار گاڑیاں دیتی ہے تو لازما ان میں سے ایک آدھ پرائیویٹ استعمال کے لئے بھی ہوتی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >