علی گُل پیر کی عمران خان کے ازبکستان میں دئیے بیان پر دلچسپ پیروڈی، ویڈیو وائرل

علی گُل پیر جو معروف شخصیات سمیت عام عوام کے دلچسپ انٹرویوز اور بیانات پر آئے روز دلچسپ پیروڈیز بناتے ہیں، اس بار انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر بھی پیروڈی بناڈالی۔۔

وزیر اعظم عمران خان نے دورۂ ازبکستان کے دوران بیان دیا تھا کہ ’وہ تاریخ کے طالب علم رہ چکے ہیں اور وہ ازبکستان کی تاریخ یہاں کے باسیوں سے شاید زیادہ بہتر جانتے ہیں۔ وزیر عظم کے اس بیان پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا تھا

جس پر عمران خان مخالفین نے وزیراعظم عمران خان کا نہ صرف مذاق اڑایا بلکہ انہیں نرگسیت کا شکار قرار دیا لیکن علی گل پیر نے اسے اسے ایک دلچسپ رنگ دیتے ہوئے عوام کو ہنسانے کی غرض سے ری کری ایٹ کیا گیا ہے۔

اس پیروڈی میں علی گل پیر نے ہوبہو وزیراعظم عمران خان کا انداز اپنایا اور اس پر ازبکستا ن کے صدر کا کیا متوقع ری ایکشن تھا وہ بھی ایکٹ کرکے دکھایا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علی گل پیر جو وزیراعظم عمران خان بھی بنے ہیں اور ازبکستان کے صدر بھی، وزیراعظم کا کردار (علی گل پیر)جب یہ کہتے ہیں کہ وہ تاریخ کے طالب علم رہ چکے ہیں اور وہ ازبکستان کی تاریخ یہاں کے باسیوں سے شاید زیادہ بہتر جانتے ہیں تو ازبکستان صدر کا کردار (علی گل پیر) پریشان نظر آتا ہے اور کوٹ اتار کر کہتا ہے کہ تم چلالو ازبکستان، ہم تو یہاں فارغ ہیں ناں۔

علی گُل پیر کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے، اُن کی جانب سے اپنی اس پیروڈی ویڈیو کے ساتھ وزیراعظم عمران کا اصل بیان بھی شیئر کیا گیا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >