اسکا ذمہ دار اپنے سابقہ شوہرکو ٹھہرائیں، مریم نواز کا جمائما کو جواب

مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازنے وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کے بچوں کے بارے میں دئیے گئے بیان پرسامنے سخت ردِعمل کا جواب دے دیا ہے

مریم نواز نے جمائما گولڈ اسمتھ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ کی اور آ پ کے بیٹوں کی ذاتی زندگی میں کوئی دلچسپی نہیں،میرے پاس اور بہت کچھ کہنے اور کرنے کو ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ آپ کے سابق شوہر دوسروں کی فیملیز کے بارے میں زہر اگلتے رہتے ہیں۔ وہ یہ کرتے رہیں گے تو دوسروں کو بھی حربے استعمال کرنے آتے ہیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ آپ اس سب کا ذمہ دار اپنے سابق شوہر کو ٹھہرائیں۔

خیال رہے کہ بھمبھر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ یہ لوگ عوام کا پیسہ لوٹ کر باہر لے گئے اور اب یے بادشاہوں کا کھیل پولو کھیل رہے ہیں ،ان کے نواسوں کے پاس اتنا پیسا کہاں سے آیا ؟

اس پر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ اب جیسا منہ ہو گا ویسا ہی تھپڑ پڑے گا ،عمران خان کہتا ہے کہ وہ (جنید صفدر)پولو کھیل رہا ہے ،میں بچوں تک نہیں جانا چاہتی لیکن اب جیسی بات ہو گی ویسا ہی جواب ہو گا۔

مریم نواز نے مزید کہا تھا کہ جنید صفدر نوازشریف کا نواسہ ہے،گولڈ سمتھ کا نواسہ نہیں ہے، وہ یہودیوں کی گود میں نہیں پل رہا۔

مریم نواز کے اس بیان پر وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ بھی سامنے آگئیں اور مریم نواز کو جواب دیا کہ ”میرے بچے یہودیوں کی گود میں پرورش پا رہے ہیں“یہ آج مریم نواز نے کہا۔

جمائما خان نے مزید لکھا کہ میں نے پاکستان چھوڑ دیا تھا۔کیونکہ ایک عشرے سے مخصوص میڈیا اور سیاستدانوں کی وجہ سے مذہبی منافرت اور تعصب کا مجھے سامنا تھا۔ہر ہفتے میرے گھر کے باہر مجھے مارنے کی دھمکی دی جاتی اور میرے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جاتا۔مگر آج بھی یہ سب کچھ ہو رہا ہے۔

  • گشتی فراری صفدرے کنجر قطری سپلائر پندرہ ہزاری کو ٹھہرائے گی یا۔ جنید جاسم قطری اور اپنی بیٹی کے باپ جاسم قطری کو زمہ دار ٹھہرائے گی یا نامعلوم افراد کو

  • مریم بی بی، آپ کا کوئی قصور نہیں آپکے والد بھی ماضی میں اپنے سیاسی مخالفین کی فیملیز کو لے کر اخلاقی گراوٹ کا مظاہرہ کرتے رہے ہیں۔
    جب مخالفین کو دلیل سے جواب نہ دینا آئےاور اپنی کرپشن سے لوٹی دولت کا حساب نہ دینا آئے تو بوکھلاہٹ میں آپ لوگ ایسی ہی حرکتوں پر آجاتے ہیں

    Shahbaz Gill tweeted.

    • اس فورم پر نوے فیصد پی ٹی آی کے ممبران رات دن ننگی گالیاں مریم نواز اور اس کے خاندان کو دیتے ہیں لہذا بندہ اپنے گریبان میں جھانک لے تو زیادہ بہتر تجزیہ کرسکتا ہے

  • ان سود خور پٹھانوں میں کوی ایک بھی حلال کا ڈھونڈنا مشکل ہے بلکہ ناممکن ہے مگر جسطرح دوسروں پر کچیڑ اچھالتے ہیں اگر ان کو ان کی شکل آئینے میں دکھا دی جاے تو یہ خود پر ہی تھوکنے لگیں گے
    جمائما اطمینان رکھے اس کو کچھ نہیں کہا گیا


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >