صدر عارف علوی کی نمازعید کی وائرل ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی فیصل مسجد میں عید نماز پڑھ رہے ہیں ، اس دوران دلچسپ صورتحال پیدا ہوتی ہے جب ڈاکٹر عارف علوی عید نماز کی تکبیروں کے کے حوالے سے کنفیوژ ہوجاتے ہیں جبکہ قاسم خان سوری نماز کے دوران دوسری طرف دیکھتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پیچھے کھڑے نمازی بھی رکوع میں جانے سے حوالے سے تذبذب کا شکار نظر آتے ہیں، اس ویڈیو پر عمران خان مخالفین نے عارف علوی اور وزراء کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اور لعن طعن کرتے رہے۔

عمران مخالفین سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ انہیں نماز پڑھنا تو آتی نہیں اور بات کرتے ہیں ریاست مدینہ کی۔ ن لیگی سوشل میڈیا صارفین اس موقع پر یہودی لابی جیسے فتوے بھی لگاتے رہے۔

اس واقعہ کو بنیاد بناکر ریحام خان نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے طنز کیا کہ ریاست مدینہ کے عظیم نمائندے عید کی نماز کے دوران ایک دوسرے کی طرف دیکھتے ہوئے۔

عمران خان کی مخالف صحافی شمع جونیجو نے بھی طنز کیا کہ جب پبلک میں مجبوراً نماز ادا کرنی پڑ جائے۔۔۔

مقامی صحافیوں کے مطابق اس واقعہ کی حقیقت کچھ یوں تھی کہ امام صاحب پہلی رکعت میں تین تکبیریں بھول گئے تھے، سجدے میں انہیں یاد آیا تو سلام پھیر کر دوبارہ نماز پڑھائی۔

نجی چینل 92 نیوز کے رپورٹر حسین احمد چوہدری نے ویڈیو کی حقیقت بتاتے ہوئے لکھا کہ تصحیح کر لیں ایسے نہیں ہے امام صاحب پہلی رکعت میں تین تکبیریں بھول گئے تھے جو سجدے میں انھیں یاد آیا اور انھوں نے سلام پھیر کر دوبارہ نماز پڑھائی ۔

صدیق جان نے شمع جونیجو کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ میڈم یہ کل فیصل مسجد کی ویڈیو ہے، غلطی صدر عارف علوی صاحب سے نہیں امام سے ہوئی تھی کیونکہ وہ 3 تکبیرات مس کر گئے تھے، جس وجہ سے صدر صاحب سمیت اکثر نمازی کنفیوژ نظر آئے،

صدیق جان نے مزید کہا کہ پہلی رکعت کے بعد امام صاحب نے سلام پھیر دیا اور دوبارہ نماز پڑھائی، ایسا ہوجاتا ہے، انسان سے غلطی ہوجاتی ہے۔.

پی ٹی آئی کے حامیوں کا کہنا تھا کہ عید نماز سال میں ایک بار پڑھی جاتی ہے اور اکثر ہوتا ہے کہ نمازی تکبیروں کے حوالے سے کنفیوژ ہوجاتے ہیں ، بعض سوشل میڈیا صارفین کا یہ بھی کہنا تھا کہ عید نماز کے موقع پر عوام سے تو غلطی ہوتی ہی ہے بعض اوقات امام صاحبان بھی غلطی کرجاتے ہیں۔

  • Yar clip sey takbeer ki awazey hi delete kardeytey-itna jhoot na bolna parhta- yeh na bhooleyn aqayed key leyhaz sey sadar alwi aor hafizul asad donon alwi heyn – eik wajah yeh bhi ho sakti hey

  • آپ یوٹیوب پر مولانا فضل الرحمان اور سراج لالا کی ویڈیو دیکھ سکتے ہیں وہ بھی ایسی ہی غلطی کر چکے ہیں۔۔۔
    حالانکہ عالم دین ھیں۔۔۔یہاں پر امام صاحب کی بھول بتائی جا رہی ہے۔۔خیر جو بھی ھے۔ ارباب اقتدار کو دھیان رکھنا چاہیے۔۔۔کیونکہ سب کی نظر انہی پر ھوتی ھے۔۔۔باقی بھول جانا بشری تقاضا ہے

  • Ye Namaz saal may aik dafa parhi jaati hai, ismay ghalti ka % hota hai, isi liye tareeqa bataya jata hai, phir bhi ghalti ho jati hay, haan ye zaroor kahoonga ke aisay leader jinko watch kia jata hai, jinkay saath lafz leader aata hai, unko khususi tayyari karni chahiyain aisi ibadat ki ya taqreebat ki, kuch ghar say tayyari honi chahiye, kiun ke unka amal dunya ko dikhaya jaye ga.
    Jo loog hanstay hai aisi batoon pay unko yaad dila doon ke baray baray hafiz e quran , kabhi tarawi ke dauran bhol jatay hai, jinkii tashi pichli saf may maujood hufaz hazraat karaty hain.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >