ادکارہ فاطمہ آفندی نے عید پر کیسا پہناوا پہن لیا؟ سوشل میڈیا صارفین حیران

عید الاضحیٰ پر اداکارہ فاطمہ آفندی نے ایسا لباس پہنا جو ان کے مداحوں اور دیگر سوشل میڈیا صارفین کو کچھ خاص پسند نہیں آیا۔ صارفین نے ان کے اس پہناوے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یہاں تک پوچھ لیا ہے کہ آخر انہوں نے یہ کیا پہنا ہوا ہے؟

اداکارہ نے منفرد نظر آنے کیلئے جینز کے ساتھ بلیزر اور ساڑھی پہنی اور فیملی کے ساتھ دلکش تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں لیکن تھوڑے فیوژن کے ساتھ اس انوکھے تجربے کا نتیجہ کچھ اچھا نہیں نکلا اور فاطمہ کو تعریف کے بجائے تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

اداکارہ کے مداحوں نے اس فیشن کو فیوژن تسلیم کرنے کے بجائے تباہی قرار دیا، بیشتر نے اپنے تبصروں میں اس لباس کو "فیشن ڈیزاسٹر” کہا، کچھ کو لگا کہ فاطمہ کی ڈریسنگ سینس ہی صفر ہے تو بعض نے ان پر حرا مانی کو کاپی کرنے کا الزام عائد لگا دیا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>