پاکستان کو گالی دینے والے سے نوازشریف کی ملاقات، سوشل میڈیا پر سخت ردعمل

پاکستان کو گالی دینے والے افغان نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کی نوازشریف سے ملاقات۔۔سوشل میڈیا صارفین کا سخت ردعمل

افغان نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر حمداللہ محب نے کچھ عرصہ قبل پاکستان پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے سخت الفاظ کہے تھے اور پاکستان کو چکلا (قحبہ خانہ)کہا تھا جس پر پاکستان کی طرف سے شدید احتجاج سامنے آیا۔ حمداللہ محب کی گالی کے بعد پاکستان نے آئندہ حمداللہ محب سے کسی قسم کا رابطہ نہ رکھنے کا فیصلہ کیا۔

شاہ محمود قریشی نے حمداللہ محب کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’جب سے آپ نے پاکستان کا موازنہ قحبہ خانے سے کیا ہے میرا خون کھول رہا ہے۔ آپ کو شرم آنی چاہیے اور آپ کو اپنا طرز عمل ٹھیک کرنا ہو گا۔‘

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا تھاکہ اب کوئی بھی پاکستانی نہ تو افغان مشیر برائے قومی سلامتی سے بات کرے گا اور نہ ہی ہاتھ ملائے گا۔

نوازشریف کی حمداللہ محب سے ملاقات پر سوشل میڈیا پر بھی سخت ردعمل دیکھنے کو ملا، سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ جس پاکستان نے آپکو سرآنکھوں پر بٹھایا، آپکو وزیراعظم بنایا، آپ اسی ملک کو گالی دینے والے سے ملاقاتیں کررہے ہیں، کچھ سوشل میڈیا صارفین نے نوازشریف کو "الطاف حسین ثانی” بھی قراردیا۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جس شخص نے پاکستان کو گالی دی، پاکستان نے اس سے کسی قسم کا تعلق نہ رکھنے اور رابطہ نہ کرنے کا اعلان کیا، نوازشریف نے اس سے ملاقات کیوں کی؟ کیا نوازشریف کو نہیں معلوم کہ اس شخص نے پاکستان سے متعلق کیا غلط زبان استعمال کی ہے؟

اس ملاقات پر ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ مودی، جندال سے قربت، مودی اور اسرائیل سے ملکر عمران خان کے فون ہیک کرنے کی کوشش، انڈیا میں بیٹھ کر پاکستانی فوج کے خلاف ہرزہ سرائی، ڈان لیکس اور یہ تازہ ڈویلپمنٹ ریاست پاکستان کو گندی گالی دینے والے شخص سے ملاقات کیا ان سب سے واضح نہیں ہو جاتا کہ نواز شریف کا ایجنڈا کیا ہے؟

ڈاکٹر شہباز گل نے مزید لکھا کہ پاکستان کو گالی دینے والے شخص کی اور نواز شریف کی "باہمی دلچسپی” کے اموراسکے علاوہ ہو بھی کیا سکتےہیں ؟ کشمیر ہماری شہ رگ ہے قوم اور فوج اسکے چپے چپے کی محافظ ہے،پاک فوج کے خلاف زہر اگلنے اور مودی سے جھپیاں۔

انڈس نیوز کی صحافی سمیرا خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آپکو پاکستان نے بنایا 3 بار اور اسی پاکستان کو گالی دینے والے ہر شخص کو آپ نے سر آنکھوں پر بٹھایا؟؟

انڈیپنڈنٹ اردو کی صحافی مونا خان نے سوال اٹھایا کہ مد اللہ محب اور میاں نواز شریف صاحب کے ‘باہمی دلچسبی’ کے امور؟؟

علی حیدر کا کہنا تھا کہ ہر وقت پاکستان کو گالیاں بکنے والے افغانستان کے نیشنل سیکیوریٹی ایڈوائزر حمداللّٰہ محب کی نواز شریف سے لندن میں ملاقات اور "مشترکہ مفادات” پر تبادلہ خیال ۔علی حیدر نے سوال اٹھایا کہ پاکستان کو ننگی گالیاں دینے والوں کے ساتھ نواز شریف کے کونسے مشترکہ مفادات ہیں؟

علی حمزہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے لندن میں اس افغانی شخص حمداللہ محب سے ملاقات کی ہے جس نے پاکستان کو Brothel House یعنی چکلہ کہا تھا، خدا کے لئیے اتنے تو مت گرو

احسن خان کا کہنا تھا کہ ریاست کو اب ہوش کے ناخن لینے ہی چاہیے اور کتنی ڈھیل دینگے ان غداروں کو؟

https://twitter.com/KhanKh23151672/status/1418784529842458626

صالحہ نامی سوشل میڈیا صارف نے نوازشریف کو غدار قرار دیتے ہوئے لکھا کہ اگر غدار کو پہچاننا ہو تو اسکے دوست اور حلقہ احباب دیکھ لو، مودی ، جندال ، حمد اللہ محب۔

زہرہ کا کہنا تھا کہ تہمت لگا کے ماں پہ جو دشمن سے َداد لے ۔۔ ایسے سُخن فروش کو مر جانا چاہیے ۔افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر کی ملاقات نواز سے ،جس نے چند دن پہلے پاکستان کو “ طوائف کا کوٹھا” کہہ کر گالی دی تھی۔

      • behn chod iss fouj ka kam kiya hay politics mayn? harammzaday border pay bund dikha k ajatay hayn aur apnay citizens ko fateh krnay pay lagay rehtay hayn. Inkay baray mayn hi amreekiyon nay kaha tha aur sahi kaha tha k paisay ki khatir apni maa ko bhi bech detay hayn

  • نواز شریف نے اس ملاقات میں اپنی صحت یابی کی دعا کروائی اوراپنی پرانی قبض اور بواسیر کے لئے افغانی مجرب نسخے بھی حاصل کئے . بات کا بتنگڑ نہ بنائیں

  • بے غیرتو، کچھ تو شرم کرو ! ===== دھرتی ماں ہوتی ہے اور ‏اپنی ہی ماں کی شلوار اتار کر پورے محلے کو دعوت نظارہ دینے والے کو نواز شریف کہتے ہیں


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >