نام بدل دینا، عطاء اللہ تارڑ کے وائرل کلپ پرسوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

ن لیگی رہنما عطاء تارڑ کا سیالکوٹ ضمنی الیکشن سے کچھ روز قبل کا کلپ وائرل۔۔ عطاء اللہ تارڑ کا نام کیا رکھیں؟ سوشل میڈیا صارفین کا سوال

ن لیگی رہنما عطاء تارڑ نے کچھ عرصہ قبل ایک نجی چینل کے پروگرام میں دعویٰ کیا تھا کہ سیالکوٹ میں ایک ضمنی الیکشن آرہا ہے، آو میدان میں اور ہمارا مقابلہ کرو، اگر ہم نے آپکو دس، بارہ ہزار سے نہ ہرایا تو میرا نام عطاء تارڑ نہیں ہے۔

اینکر عادل عباسی کو مخاطب کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے یہ بھی کہا کہ یہ کلپ سنبھال لینا اور سیالکوٹ الیکشن کے بعد یہ کلپ چلادینا

جیسے ہی سیالکوٹ ضمنی الیکشن کے نتائج آئے تو عطاء اللہ تارڑ کا یہ کلپ وائرل ہوگیا، سوشل میڈیا صارفین نے یہ کلپ خوب شئیر کیا اور سوال کیا کہ کیا عطاء اللہ تارڑ اب اپنا نام تبدیل کریں گے؟ سوشل میڈیا صارفین دیگر صارفین سے عطاء اللہ تارڑ کا نام تجویز کرنے کا بھی کہتے رہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ تکبر اللہ کو پسند نہیں اور عطاء تارڑ نے تکبر کا شکار ہوکر یہ دعویٰ کیا، سوشل میڈیا صارفین کا یہ بھی کہنا تھا کہ پہلے شہباز شریف نے کہا کہ اگر میں نے زرداری کولاڑکانہ ، لاہور کی سڑکوں پر نہ گھسیٹا تو میرا نام شہباز شریف نہیں اور اب عطاء اللہ تارڑ کہتے ہیں کہ میرا نام تبدیل کردینا۔

عطاء تارڑ نے یہ اینکر عادل عباسی کے شومیں کیا تھا جس پر مذکورہ اینکر نے کلپ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ عطاء تارڑ نے کہا تھا کہ میرا نام تبدیل کردینا، کیا عطاء تارڑ اور عثمان ڈاردونوں دوبارہ میرے شو میں آئیں گے؟

شہباز گل بھی طنز کرنے میں پیچھے نہ رہے اور کہا کہ اطلاع ِ گمشدہ ۔۔بھڑکیں اور ڈینگیں مارنے والا ایک شخص سیالکوٹ الیکشن بری طرح ہارنے کے بعد سے غائب ہے ، نیز ہمیشہ کی طرح اب کی بار بھی "نام بدلنے” کے بجائے دھاندلی کے پکے راگ کی ریہرسل میں مصروف ہیں شائد۔ کسی کو ملیں تو نادرا کے آفس اطلاع کریں

ارسلان بلوچ نے سوال کیا کہ کدھر ہے وہ عطا تاڑڑ جو کہتا تھا میرا نام بدل دینا ،اگر سیالکوٹ کا الیکشن پی ٹی ائئ جیت جائے۔اب اسکا کیا نام ہونا چاہیے؟

محمد جہانزیب نے سوال پوچھا کہ سیالکوٹ الیکشن ہارنے کے بعد عطاء تارڑ کا نیا نام کیا ہونا چاہیے ، سب دوست رائے ضرور دیں

عمیر خان نے کہا کہ عطاء تارڑ کے لئے کوئی اچھا سا نام تجویز کریں۔

حفیظ اللہ رانجھا نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ کس نام سے پکاریں۔۔۔ کیا نام ھے تمھارا۔۔۔

طاہر نامی سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ عطاء تارڑ سے خطاء ہوگئی ہے اب نام اس کا خطاء تارڑ رکھ دیا جائے۔ تاکہ یہ خطاء اور تکبر ہمیشہ یاد رہے۔

عمران تھہیم نے لکھا کہ غرور اللّٰہ پاک کو پسند نہیں ہے۔ چند دن پہلے ن لیگ کے عطاء اللہ تارڑ نے ٹی وی چینل پر کہا تھا کہ اگر سیالکوٹ ضمنی الیکشن میں PTI کو دس بارہ ہزار سے نہ ہرایا تو میرا نام عطاء اللہ تارڑ نہیں ہے۔ لیکن آج اللّٰہ پاک نے ان کا غرور خاک میں ملا دیا ۔

سلمان رضا نے تبصرہ کیا کہ اللہ انسان کو بڑے بول سے بچائے۔ زرا عطا تاررڑ کے لہجے میں تکبر، رعونت اور غرور دیکھیں کیسے PTI کو 12 ہزار کی لیڈ سے ہرانے کا چیلنج کر رہا ہے۔ اور یہی تکبر آج ن لیگ کو سیالکوٹ میں لے ڈوبا


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >