عطاء تارڑ کے یوٹرن، پہلے ٹرن آؤٹ کو ن لیگ کی کامیابی پھر دھاندلی قراردیتے رہے

سیالکوٹ ضمنی الیکشن میں ووٹنگ ٹرن آؤٹ پر عطاء تارڑ کی قلازباں۔۔ دوپہر کےوقت جب بارش ہوئی تو کہتے رہے کہ ووٹنگ ٹرن آؤٹ بہت اچھا جارہا ہے ہر جگہ شیر کی آواز ہے لیکن جیسے ہی تنیجہ سامنے آیا تو کہہ دیا کہ اتنا ٹرن آؤٹ کیسے ہوسکتا ہے؟

سیالکوٹ میں ضمنی الیکشن اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار حسن بریار واضح اکثریت سے جیت گئے ہیں ۔

سیالکوٹ ضمنی الیکشن میں ن لیگی رہنما عطاء تارڑ کا بہت زیادہ تذکرہ ہورہا ہے جنہوں نے کچھ دن پہلے کہا تھا کہ اگر ن لیگ 12 ہزار کی لیڈ سے نہ جیتی تو میرا نام بدل دینا اور اینکر عادل عباسی کو کلپ سنبھال کر رکھنے کا بھی مشورہ دیتے رہے۔

گزشتہ روز عطاء اللہ تارڑ سیالکوٹ میں موجود تھے اور مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کررہے تھے۔ دوپہر کے وقت جب بارش شروع ہوئی تو عطاء تارڑ نے بیان داغا کہ آج الیکشن میں ٹرن آؤٹ بہت اچھا جارہا ہے، ہر جگہ شیر کی آواز ہے ۔پولنگ ایجنٹس اور پولنگ کیمپوں سے یہی آواز آرہی ہے اور ووٹ بہت اچھے طریقے سے کاسٹ ہورہے ہیں۔

عطاء تارڑ نے مزید کہا کہ یہاں پی ٹی آئی مقابلے میں نظر نہیں آرہی، انکی مقامی اور مرکزی قیادت کی باڈی لینگویج دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ کس طرح کے معاملات چل رہے ہیں۔

عطاء تارڑ لوگوں سے اپیل کرتے رہے کہ ایک گھنٹہ 45 منٹ رہ گئے ہیں، لوگوں کو نکالیں اور ووٹ کاسٹ کروائیں۔

بعدازاں نتائج سامنے آئے تو ن لیگ واضح شکست سے ہارگئی۔ جس کے بعد عطاء اللہ تارڑ نے موقف بد لیا ۔ عطاء اللہ تارڑ جو دوپہر کے وقت کہتے رہے کہ ووٹنگ ٹرن اچھا جارہا ہے، شیر جیت رہا ہے، اچانک قلازبازی لگائی اور کہا کہ اتنا ووٹنگ ٹرن آؤٹ ناقابل یقین ہے۔

مریم نواز کے ٹویٹ کے جواب میں عطاء تارڑ نے لکھا کہ 55.35فیصد ووٹنگ ٹرن آؤٹ ناقابل یقین ہے۔ یہاں ڈھائی بجے کے قریب موسلادھار بارش ہورہی تھی تو پھر اتنا ووٹ کیسے کاسٹ ہوا؟

اس پر سوشل میڈیا صارفین نے ردعمل دیا کہ منافقت کی انتہا ہے جو بندہ دوپہر میں کہہ رہا تھا کہ ہم جیت رہے ہیں ہر طرف شیر ہی شیر ہے، پی ٹی آئی تو مقابلے میں ہے ہی نہیں ۔ اب جب ن لیگ ہار گئی ہے تو موقف ہی تبدیل کرلیا۔

صدیق جان نے عطاء تارڑ کی ویڈیو اور ٹوئٹر سکرین شاٹ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ عطا تارڑ صاحب نتائج سے پہلے بہتر ٹرن آوٹ کو ن لیگ کی کامیابی قرار دے رہے ہیں اور نتائج کے بعد اسی بہتر ٹرن آوٹ کودھاندلی اور ن لیگ کی شکست کی وجہ قرار دے رہے ہیں. چند گھنٹے بھی اپنے بیان پر قائم نہیں رہ سکے، تارڑ صاحب آپ کیسے کر لیتے ہیں یہ سب؟؟؟

نوید ریاض کا کہنا تھا کہ ہارنے کے بعد کہتا ہے کہ 55فیصد ٹرن آؤٹ ہو ہی نہیں سکتا کیونکہ ڈھائی بجے دوپہر بڑی تیز بارش شروع ہو گئی تھی اور نیچے اپنی وڈیو میں بتا رہا ہے کہ تیز بارش کے باوجود ٹرن آؤٹ بڑا زبردست ہے بڑا رش ہے پولنگ بُوتھوں پر.

بلال صفدر نے لکھا کہ آپ کے سوال کا جواب آپ اپنی ویڈیو میں۔۔ "بارش کے باوجود اچھا ٹرن آؤٹ

زبیر خان نیازی نے لکھا کہ کیا اس وڈیو میں آپ ہی ہیں؟ اور کیا ٹویئٹ اور وڈیو دونوں باتیں ایک ہی انسان کی ہیں؟

حسن کوزہ گر نے لکھا کہ جب سب کے سب ایسے لوگ اکٹھے ہو جائیں جو عوامی نہیں، ایک کونسلر کا الیکشن نہیں لڑ سکتے وہ ” ایڈوائزر” سیاسی مشیر بن جائیں تو ایسی ہی شکست ہوتی ہے، کون ہے آس پاس عوامی نمائندہ، پرویز رشید؟ عطا تارڑ؟ مصدق ملک؟ مریل اورنگ زیب؟ ثانیہ؟ دیسی اور ولائتی ٹویٹری لبرل؟


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >