صحافی عدنان حیدر کا 8 سال پرانی ویڈیو شئیر کرکے پروپیگنڈا، تصحیح پر الجھ پڑے

آئینہ دکھایا تو برا مان گئے۔۔ صحافی عدنان حیدر کی فیک نیوز شئیر کرکے سینہ زوری۔۔ شہبازگل نے تصحیح کی تو ان سے بھی الجھ پڑے

نجی ٹی وی چینل پبلک نیوز کے صحافی عدنان حیدر نے 2013 انتخابات میں کراچی میں ہونیوالی میں دھاندلی کی ایک ویڈیو شئیر کی جسے کئی ٹی وی چینلز دکھاچکےتھے اور 8 سال پہلے سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئی تھی۔ اس ویڈیوپرعدنان حیدر پر تنقید ہوئی تو برا مناگئے اور تحریک انصاف کے سپورٹرز کو "یوتھیا” کے لقب سے پکارنےلگے۔

عدنان حیدر نے پرانی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے تحریک انصاف پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان میں ہمیشہ شفاف الیکشن ہوتے ہیں، سوری نئے پاکستان میں

اس پر سوشل میڈیا صارفین نے عدنان حیدر کی تصحیح کی کہ آپ جو ویڈیو شئیر کررہے ہیں وہ بہت پرانی ہے جس پر عدنان حیدر نے سخت ردعمل دیا اور ایک اور ٹویٹ داغ دیا اور تحریک انصاف کے سپورٹرز کو یوتھیا کہنے لگے۔

ردعمل دیتے ہوئے عدنان حیدر نے لکھا کہ اس پوسٹ پر کئے گئے کمنٹس اور گالیاں پڑھ کر یوتھیوں پر ترس آ رہا ہے ان کی بات گالی سے شروع ہوکر گالی پر ختم ہوجاتی ہے شاباش بلاوجہ یوتھیوں دل کھول کے گالیاں دو کیونکہ یہی تم لوگوں کی تربیت ہے

خدا کا نام مانیں میڈیا کا دور ہے اور ہر انفارمیشن ہر کسی کی پہنچ میں ہے بندہ ذرا سی تحقیق ہی کر لیتا ہے یہ 2013 کے الیکشن کی وڈیو ہے آٹھ سال پرانی وہی الیکشن جس کے نتیجے میں نواز شریف مسلط ہوئے تھے پاکستان پر

ثبوت کے طور پر ڈاکٹر شہباز گل نےویڈیو بھی شئیر کی جو 8 سال قبل اپلوڈ ہوئی تھی۔

اس پر عدنان حیدر نے پھر ردعمل دیا اور کہاکہ ڈاکٹر صاحب میں کم ازکم آپ سے یہ توقع نہیں کررہا تھا کہ آپ گالمگلوچ برگیڈ کی ترجمانی کرینگے۔

عدنان حیدر نے مزید کہا کہ کیاآپ بتانا پسندفرمائیں گے کہ 8 سال پرانی ویڈیو شیئر کرکہ میں نے کونسی گستاخی کردی اور یہ بھی رہنمائی فرمائیں کہ اس ویڈیو کو شیئر کرنے سے پہلے مجھےکس چیز کی تحقیق کرنی چاہیے تھی۔

سلیم نواز نے عدنان حیدر کو جواب دیا کہ عدنان آپ پرانی ویڈیو نئے کیپشن کے ساتھ لگائی جو کہ فیک نیوز کے زمرے میں آتا ہے باقی وہ صحافی ہی نہیں ہوتا جو اپنے سچ یا جھوٹ پر نہ ڈٹ سکے

سلمان کا کہنا تھا کہ اِس بندے کے دماغ کا حال دیکھ لیں یہ بندہ بھی میڈیا پر اینکر بن کر آ گیا ہے تباہی تباہی میڈیا کی تباہی

وقار ملک نے جواب دیا کہ پہلے فیک نیوز پھلاؤ پھر اس پہ ڈٹ جاؤ نواز شریف نے ایسی نسل تیار کردی ہے جس کو صحیح اور غلط کی تمیز ہی نہیں رہی صحافت کو تو اس ملک سے رسوا کرکے نکال ہی دیا ہے نواز شریف نے۔۔۔

کامران جعفر نے جواب دیا کہ جناب آپنے 8 سال پرانی وڈیو شئیر کر کے اس کے ساتھ نیا پاکستان لکھ کر اسے موجودہ الیکشن کا واقع ثابت کرنے کی کوشش کی ہے، اور پکڑے جانے پہ اپنی غلطی ماننے کی بجائے شیطان کی طرح اڈ رہے ہیں

ایک سوشل میڈیا صارف نے جواب دیا کہ آٹھ سال پہلے وڈیو جب عمران خان کی گورنمنٹ نہیں تھی شئیر کررہے ہو اور وہ بھی ضمنی الیکشن کے فوراً بعد اور ساتھ لکھ رہے کہ نئے پاکستان میں الیکشن ایسے ہوتے ہیں تم جاہل ہو یا جان بوجھ کر بن رہے ہو

عمیر حسن کا کہنا تھا کہ یہ ویسے المیہ ہے ان صحافیوں کا بھی مطلب اپنی غلطی ماننی نہیں. غلط ویڈیو ٹویٹ کر کے جگتیں کرنی پھر کوئی تصیح کرے تو اوپر سے ڈھٹایی دکھانی. شہباز گل نے بس تصیح کی. کیا کسی کی تصحیح کرنا ترجمانی کرنا ہوتا؟

واضح رہے کہ عدنان حیدر پہلے ایک اداکار اور ماڈل تھے ، اداکاری اور ماڈلنگ میں ناکامی کے بعد انہوں نے صحافت کا شعبہ جوائن کرلیا اور آج کل ایک چینل پبلک نیوز پر پروگرام کررہے ہیں۔

    • میں تو نہیں جانتا تھا یہی پوائنٹ ہے جو گشتی کا بچہ اس عدنان حیدر گشتی کے بچے کی طرح کا جس کوئی نہیں جانتا۔ اسی طرح اپنی ماں بہین کے ساتھ برا بھلا کرا کے جھوٹی خبر دے کر مشہور ہو جاتا ہے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >