عائزہ خان کے ڈرامے میں ہراسگی کا غیرسنجیدہ اظہار اور ‘ بلیک میلنگ’ پر کڑی تنقید

پاکستان کی مایہ ناز اداکارہ عائزہ خان کا ڈرامہ لاپتہ شروع ہوئے ابھی ایک ہفتہ بھی نہ گزرا اور ڈرامہ تنقید کی زد میں آگیا، وجہ بنا ڈرامے میں عائزہ خان یعنی گیتی کا دکاندار پر ہراسگی کا جھوٹا دعویٰ،ڈرامے کے ایک سین میں گیتی ایک دکان دار کو بلیک میل کرتی ہے اور ہراساں کرنے کا جھوٹا الزام لگارہی ہے،ڈرامے کا یہ کلپ وائرل ہوگیا ہے۔

ڈرامے میں خواتین کو ہراساں کرنے کے مسئلے کو غیرسنجیدہ انداز میں پیش کرنے پر تنقید کی جارہی ہے،اہم شخصیات بھی سوشل میڈیا پر تنقید کررہی ہیں،پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا کہ

وہ ڈرامے میں ہراسگی کے سنجیدہ موضوع کو غیر سنجیدگی سے پیش کرنے پر حیران ہیں،انسٹاگرام اسٹوری پر انہوں نے ڈرامہ نگاروں سے ملک میں خواتین کو درپیش جنسی ہراسگی کے حقیقی مسئلے کو پیش کرنے میں ذمےداری کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کردیا،خواتین پر ہونیوالے ظلم کے موجودہ ماحول میں اس طرز کے ڈرامے صورتحال کو مزید ابتر بناتے ہیں۔

گلوکارہ میشا شفیع نے سین کو کہا کہ یہ غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے، اس طرح کے کردار سے مکروہ عمل کو بڑھاوے کی حیثیت سے منسوب کیا گیا ہے،اداکارعدنان ملک نے کہا کہ نناوے فیصد پاکستانی ڈرامے سنجیدہ اور غیر سنجیدہ موضوعات میں تمیز نہیں کرسکتے۔

شرمیلا فاروقی نے ٹوئٹر پر پاکستانی ڈرامے ’لاپتہ‘ کے ایک سین میں خواتین کو بلیک میلنگ اور ہراساں کرنے کو حربے کے طور پر استعمال کرتے ہوئے دکھانے پر مایوسی کا اظہار کیا ۔

عائزہ خان کے مداح بھی ان کی جانب سے اس طرح کے اسکرپٹ پر کام کرنے پر افسردہ ہیں،فاطمہ نے لکھا کہ عائزہ خان جو کردار نبھارہی ہیں، وہ منفی کردار ہے تو آپ کیا توقع کررہے ہیں؟

بسمہ نے لکھا عائزہ خان صرف برانڈ کی تشہیر کررہی ہیں۔

ایک صارف نے حمایت میں کہا کہ ہم ڈرامے کو ڈرامے کی طرح کیوں نہیں لے رہے،ڈرامے میں عائزہ خان نے ٹک ٹاک اسٹار گیتی کا کردار نبھارہی ہیں،ڈرامے سارہ خان بھی اداکاری کے جوہر دکھارہی ہیں۔

  • madarchod kesi qoum paida ho gai hay, Bajway aur khan ki serious tatti ko bhi tafi keh k choos layn gay aur comedy drama k jokes pay inki gannd sulagnay lug jti hay, oye chootiyo sirf aoni gaand hi khulli na karao, kuch apna damagh bhi chudwao


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >